حدیث نمبر: 24534
٢٤٥٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) ابن عون عن ابن سيرين في رجل قال لرجل: إن لم آتك بحقك إلى كذا وكذا فداري لك، فقال: شريح إن أخطت يده رجله غرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے کہا کہ اگر میں اتنا اتنا تیرا حق لے کر نہ آیا تو میر اگھر تیرا ، حضرت شریح نے فرمایا : اگر اس کے ہاتھ سے غلطی ہو تو کیا پاؤں غارم ہوگا ؟
حدیث نمبر: 24535
٢٤٥٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) قال: حدثنا ابن عون عن ابن سيرين قال: (جاء) (٢) رجل إلى شريح فقال: إني (استودعته) (٣) هذا وإنها ذهبت وهو ينظر، فقال شريح: شهودك أنها ذهبت وهو ينظر.
مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص حضرت شریح کے پاس آیا، اور کہا کہ میں نے اس کے پاس امانت رکھوائی۔ جب وہ ضائع ہوئی تو یہ دیکھتا رہا۔ حضرت شریح نے کہا کہ اس بات پر گواہ لاؤ کہ وہ ضائع ہوئی اور یہ دیکھتا رہا۔