حدیث نمبر: 24521
٢٤٥٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن شقيق) (١) عن أبي مسعود قال: قال: رسول اللَّه ﷺ: "حوسب رجل ممن كان قبلكم، فلم يوجد له من الخير شيء إلا أنه كان رجلًا موسرا، يخالط الناس فيقول لغلمانه: تجاوزوا (عن المعسر) (٢)، فقال اللَّه (تعالى) (٣) (لملائكته) (٤): (فنحن) (٥) (٦) أحق ⦗٥٢٨⦘ بذلك منه (فتجاوزوا عنه) (٧) " (٨).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : تم سے پہلی امت میں سے ایک شخص کا حساب و کتاب کیا گیا، اس کی کوئی نیکی نہ تھی سوائے اس کے کہ وہ مالدار شخص تھا اور لوگوں سے معاملات کرتا تھا، اور اُ س نے اپنے ماتحتوں سے کہا ہوا تھا کہ تنگ دست سے تجاوز (درگزر) کرلیا کرو، اس کو مہلت دے دیا کرو، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا : میں اِ س چیز کا زیادہ مستحق ہوں، تم لوگ اس سے چشم پوشی کرو۔ (اس کو چھوڑ دو )
حدیث نمبر: 24522
٢٤٥٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد عن حماد بن سلمة عن أبي جعفر الخطمي عن محمد بن كعب عن أبي قتادة قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من نفس عن غريمه (أو محا عنه) (١) كان في ظل العرش يوم القيامة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص مقروض کو مہلت دے یا اس کو معاف کر دے ، وہ شخص قیامت کے دن اللہ کے عرش کے سایہ میں ہوگا۔
حدیث نمبر: 24523
٢٤٥٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي بكير عن زهير بن محمد عن (عبد اللَّه بن محمد بن) (١) عقيل عن عبد اللَّه بن سهل بن حنيف (أن) (٢) (سهل بن حنيف) (٣) حدثه قال: قال: رسول اللَّه ﷺ: "من أعان مجاهدًا في سبيل اللَّه، أو غارمًا في عسرته، أو مكاتبا في رقبته، أظله اللَّه في ظله يوم لا ظل إلا ظله" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص اللہ کی راہ میں مجاہد کی مدد کرے، یا مقروض کی تنگی میں مہلت دے ، یا مکاتب کی آزادی میں مدد دے، اللہ تعالیٰ اس کو اس دن سایہ عطاء فرمائے گا جس دن اس کے عرش کے سایہ کے علاوہ کوئی اور سایہ نہ ہوگا۔
حدیث نمبر: 24524
٢٤٥٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة (عن) (١) (عبد الملك) (٢) بن عمير عن ربعي قال: قال عقبة بن عمرو (لحذيفة) (٣): حدثني ⦗٥٢٩⦘ (بشيء) (٤) سمعته من رسول اللَّه ﷺ (فقال: سمعت رسول اللَّه ﷺ) (٥) يقول: "كان فيمن كان قبلكم رجل أتاه الملَك ليقبض روحه فقال: هل (عملت) (٦) خيرًا؟ قال: ما أعلمه، قال: انظر، قال: ما أعلمه (٧) إلا أني كنت رجلًا (أحارف) (٨) الناس في (الدنيا) (٩) وأخالطهم، فكنت أنظر المعسر، وأتجاوز عن الموسر، (١٠) فأدخله اللَّه الجنة"، قال عقبة: وأنا أسمعه يقول ذلك (١١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر نے حضرت خذیفہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی کوئی حدیث بیان فرما دیں، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اکرم ﷺ سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم سے پہلی امتوں م یں فرشتہ ایک شخص کی روح قبض کرنے آیا تو اس نے آدمی سے سوال کیا کہ تیرا کوئی نیک عمل ہے ؟ اس نے کہا میں نہیں جانتا، اس سے کہا، غور کر، اس نے کہا کہ مجھے سوائے اس عمل کے اور کچھ نہیں معلوم کہ میں دنیا میں لوگوں کے ساتھ معاملات کرتا تھا، میں غریب کو مہلت اور امیر سے نرمی اور چشم پوشی کا معاملہ کرتا تھا، اللہ تعالیٰ نے اس کو جنت میں داخل فرما دیا۔
حدیث نمبر: 24525
٢٤٥٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه (الشعيثي) (١) عن مكحول قال: (قال) (٢) رسول اللَّه ﷺ: "خذ حقك في عفاف واف أو غير واف" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اپنا حق درگزر اور معاف کرتے ہوئے وصول کرو، پورا ملے یا نہ ملے۔
حدیث نمبر: 24526
٢٤٥٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن ربعي عن أبي اليَسَر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من أنظر معسرا أو وضع له أظله اللَّه في ظل عرشه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص تنگ دست کو مہلت دے یا اس کو معاف کر دے، اللہ تعالیٰ اس کو عرش کے سایہ میں جگہ عطاء فرمائے گا۔