کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کسی شخص اور اس کے پڑوسی کے درمیان سے دیوار گر جائے (یعنی منہدم ہو جائے اور بے پردگی ہوتی ہو)
حدیث نمبر: 24520
٢٤٥٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) ويحيى بن آدم (قالا) (٢): حدثنا أبو عوانة عن أشعث (بن) (٣) أبي الشعثاء قال: وقع حائط لرجل بينه وبين جاره، (فخاصمه جاره) (٤) إلى شريح، فلم (يجبره) (٥) علي بنائه، وقال لجاره: اذهب فاستر على نفسك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث سے مروی ہے ایک آدمی کی دیوار گرگئی۔ جو اس کے اور اس کے پڑوسی کے درمیان تھی۔ وہ پڑوسی قاضی شریح کے پاس اس معاملہ کو لے کر گیا۔ انہوں نے صاحب دیوار کو بنانے پر مجبور نہ کیا بلکہ پڑوسی کو حکم دیا کہ وہ خود ہی پردہ کا انتظام کرلے۔