حدیث نمبر: 24510
٢٤٥١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن أبي الفيض قال: سمعت عبد اللَّه بن يسار قال: (سمعت) (١) أبا الدرداء ساوم رجلًا، فحلف أن لا يبيعه، ثم أعطاه بعد ذلك (بذلك) (٢) الثمن، فقال أبو الدرداء: إني أخشى - (أو) (٣) أكره- أن (أحملك) (٤) على إثم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن یسار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو درداء کو دوسرے شخص سے بھاؤ اگاتے ہوئے سنا۔ لیکن اس شخص نے قسم اٹھائی کے میں اس شے کو بیچنا ہی نہیں چاہتا۔ بعد میں وہی شے اس نے ابودرداء کو اتنی قیمت پر ہی دے دے۔ ابو درداء نے فرمایا کہ میں ناپسند سمجھتا ہوں کہ تجھ گناہ پر برانگیختہ کروں۔
حدیث نمبر: 24511
٢٤٥١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) يونس (بن) (٢) أبي إسحاق عن أبيه عن (٣) سعيد بن وهب (عن) (٤) معاذ أنه ساوم رجلًا (ببيع) (٥) فحلف أن ⦗٥٢٥⦘ لا يبيعه، ثم دعاه أن يبيعه [فكره أن يشتري منه (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے سامان کی قیمت لگائی، پھر فروخت نہ کرنے کی قسم اٹھائی، پھر ان کو فروخت کرنے کے لئے بلایا، انہوں نے اس کے خریدنے کو ناپسند فرمایا۔
حدیث نمبر: 24512
٢٤٥١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق أن معاذًا ساوم رجلًا بشيء فحلف أن لا يبيعه] (١) فذكر نحوه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 24513
٢٤٥١٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن محمد قال: قلت له: الرجل يحلف على الشيء أن لا يبيعه ثم يبيعه، أشتريه منه؟ قال: نعم، وأذكِره يمينه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے محمد سے عرض کیا کہ : ایک شخص نے کوئی چیز فروخت نہ کرنے کی قسم اٹھائی پھر وہ اس کو فروخت کرتا ہے، تو کیا اس سے وہ چیز خرید لوں ؟ فرمایا : جی ہاں خرید لو، اور اس کو اس کی قسم یاد دلا دو ۔
حدیث نمبر: 24514
٢٤٥١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عاصم عن ابن سيرين بنحو منه، (وقال) (١): (هو أحرز) (٢) ليمينه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے اسی طرح مروی ہے ، فرمایا : یہ اس کی یمین کے لیے باعث تحفظ ہے۔