حدیث نمبر: 24495
٢٤٤٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا سيف بن (سليمان) (١) المكيّ عن قيس (بن) (٢) سعد عن عمرو بن دينار عن ابن عباس أن النبي ﷺ (قضى بشاهد مع يمين) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 24496
٢٤٤٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) (جويرية) (٢) (بن) (٣) أسماء عن عبد اللَّه بن يزيد (٤) عن رجل (٥) عن سرق أن رسول اللَّه ﷺ قضى بشهادة شاهد (مع يمين) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سُرّق رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 24497
٢٤٤٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (جعفر) (١) بن محمد ⦗٥٢١⦘ عن أبيه أن النبي ﷺ قضى بشهادة (شاهد) (٢) ويمين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمایا، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی تمہارے سامنے اس کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 24498
٢٤٤٩٨ - قال: وقضى بها علي ﵁ (١) بين أظهركم (٢).
حدیث نمبر: 24499
٢٤٤٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) خالد بن أبي (كريمة) (٢) عن أبي (جعفر) (٣) أن النبي ﷺ قضى بشهادة شاهد ويمين في الحقوق (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حقوق میں گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 24500
٢٤٥٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن سوار بن عبد اللَّه قال: قلت لربيعة: قولكم في شهادة شاهد ويمين صاحب الحق؟ قال: (وجد) (١) في كتاب سعد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوار بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ربیعہ سے دریافت کیا کہ آپ کا قول ہے کہ صاحب حق کے لئے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کردیں گے ؟ فرمایا ، حضرت سعد کی کتاب میں اس طرح موجود ہے۔
حدیث نمبر: 24501
٢٤٥٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن محمد بن عجلان عن أبي الزناد أن عبد الحميد كان [يقضي باليمين بالكوفة مع الشاهد، قال: فأنكر (ذلك) (١) عليه (٢) ناس من أهل الكوفة، (فكتب) (٣) إلى عمر بن عبد العزيز فكتب ⦗٥٢٢⦘ إليه أن] (٤) يقضي باليمين مع الشاهد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزناد سے مروی ہے کہ حضرت عبد الحمید کوفہ میں ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرما دیتے تھے، کوفہ والوں نے ان پر انکار کیا، انہوں نے اس کے متعلق حضرت عمر بن عبد العزیز کو خط لکھا، حضرت عمر بن عبد العزیز نے ان کو لکھا کہ وہ ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمائیں، ان کے بڑوں میں سے ایک نے کہا، میں حضرت شریح کے پاس حاضر تھا، انہوں نے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کیا۔
حدیث نمبر: 24502
٢٤٥٠٢ - فقال شيخ من مشيختهم -أو قال (١): من (كبرائهم) (٢) - شهدت شريحًا يقضي باليمين مع الشاهد.
حدیث نمبر: 24503
٢٤٥٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن شعبة عن حصين قال: قضى عليَّ عبد اللَّه (بن عتبة) (١) (بشهادة) (٢) شاهد مع يمين صاحب الحق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عتبہ نے میرے خلاف صاحب حق کے لئے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 24504
٢٤٥٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد عن عبد الحميد (العتكي) (١) أن يحيى بن يعمر كان يقضي (بشهادة) (٢) شاهد ويمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن یعمر ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرماتے تھے۔