کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ایک شخص نے دوسرے سے کہا: میں آپ کو سامان کا بتاتا ہوں، آپ اُس میں مجھے شریک کر لیں
حدیث نمبر: 24454
٢٤٤٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كان يكره أن يقول: أدلك على المتاع وتشركني فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین اس کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے سے کہے کہ میں آپ کو سامان کا بتاتا ہوں آپ مجھے اس میں شریک کرلیں۔
حدیث نمبر: 24455
٢٤٤٥٥ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا) (١) أبو داود الطيالسي عن أبي حرة عن الحسن في رجل قال: أدلك على بيع كذا وكذا، وتشرك (فيه) (٢) أخي، قال: البيع عن تراض.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص دوسرے سے کہتا ہے کہ میں آپ کو فلاں فلاں بیع کا بتاتا ہوں آپ اس میں میرے بھائی کو شریک کرلیں ؟ فرمایا : بیع رضا مندی سے ہوگی۔
حدیث نمبر: 24456
٢٤٤٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن نمير عن سفيان عن زكريا عن الشعبي أنه كان يكره أن يدل الرجلُ (الرجلَ) (٢) على المتاع على أن يشركه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ اس کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے کو اس شرط پر سامان کا بتائے کہ وہ اس کو اس میں شریک کرلے۔