حدیث نمبر: 24451
٢٤٤٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن هشام عن الحسن قال: إذا أفلس العبد فاعترف (بالدين) (١) فإنه لا يجوز قوله.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام مفلس ہو کر دین کا اقرار کرلے تو اس کا اقرار کرنا جائز نہیں ہے۔ (نافذ نہ ہوگا) ۔
حدیث نمبر: 24452
٢٤٤٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن مطرف عن الحكم قال: لا يقضى دين المملوك إلا (ببينة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ غلام کے دین کا گواہوں کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 24453
٢٤٤٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن سالم عن الشعبي قال: لا يجوز إقرار مملوك بدين إلا أن يكون مأذونًا له في التجارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام عبد ماذون فی التجارۃ نہ ہو تو اس کا دین کا اقرار کرنا درست نہیں ہے۔