حدیث نمبر: 24391
٢٤٣٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن عاصم عن (الشعبي) قال: إذا رضي الخصمان بقول رجل جاز عليهما (ما قال) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر جھگڑنے والے کسی ایک شخص کی بات پر راضی ہوجائیں تو ان پر اس کی بات پر عمل کرنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 24392
٢٤٣٩٢ - [حدثنا أبو بكر قال]: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عاصم الأحول عن ابن سيرين قال: جاء رجلان يختصمان إلى عبيدة فقال: تؤمراني عليكما؟ قالا: نعم! فقضى بينهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ دو شخص جھگڑتے ہوئے حضرت عبیدہ کے پاس آئے، آپ نے ان سے دریافت کیا کہ کیا تم دونوں مجھے اپنا حکم اور فیصل تسلیم کرتے ہو ؟ انہوں نے کہا جی ہاں، پھر آپ نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ فرما دیا۔