حدیث نمبر: 24260
٢٤٢٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن سعيد بن زيد (ابن) (١) عقبة عن أبيه عن سمرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من ضاع له متاع أو سرق له متاع، فوجده في يد رجل فهو أحق به، ويرجع المشتري على البائع" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس کا سامان گم یا چوری ہوجائے، پھر وہ اپنا سامان کسی شخص کے قبضہ میں دیکھے تو مالک اس کا زیادہ حق دار ہے، اور مشتر ی اپنے نقصان کے لئے بائع سے رجوع کرے گا۔
حدیث نمبر: 24261
٢٤٢٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن سماك عن حجار ابن (أبجر) (١) عن علي في رجل كان في يده ثوب، فأقام رجل عليه البينة فقال: (علي) (٢): ادفع إلى هذا ثوبه، واتبع من اشتريت منه (٣). حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن سلمة (بن) (٤) علقمة عن (ابن) (٥) سيرين قال: كانت القضاة تقضي: (فيمن) (٦) باع شيئًا ليس له فهو لصاحبه، إذا (طالبه) (٧) ⦗٤٦١⦘ (و) (٨) (يؤخذ) (٩) هذا (بالشروى) (١٠).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص کے قبضہ میں کپڑا تھا، دوسرے شخص نے اس پر گواہ قائم کر دئیے کہ کپڑا اس کا ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا : اس کا کپڑا اس کے سپرد کر دے اور جس سے تو نے خریدا ہے اس سے اپنا نقصان وصول کرلو۔