حدیث نمبر: 24025
٢٤٠٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن أبي حصين عن رجلين شهدا عند شريح فأمضى الحكم، ثم رجع أحدهما فلم يقبل شريح رجوعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حصین سے مروی ہے کہ دو آدمیوں نے حضرت شریح کے پاس گواہی دی، آپ نے حکم نافذ فرما دیا، پھر ان میں سے ایک گواہ نے گواہی سے رجوع کرلیا، تو حضرت شریح نے اس کے رجوع کو قبول نہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 24026
٢٤٠٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع و) (١) غندر عن شعبة عن الحكم وحماد، قال الحكم: لا يرد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 24027
٢٤٠٢٧ - وقال حماد: يرد.
حدیث نمبر: 24028
٢٤٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن في رجلين شهدا بشهادة ثم رجعا جميعا، فحكم بها، قال: يرد الحكم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ دو گواہ گواہی دیں، پھر وہ دونوں رجوع کرلیں، جبکہ حکم نافذ ہوچکا ہو تو فرماتے ہیں کہ حکم رد کردیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 24029
٢٤٠٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حصين أن رجلًا شهد عند شريح بشهادة، فجاء فرجع، فقال شريح: قد قبلنا شهادتك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حصین سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت شریح کے پاس آ کر گواہی دی، پھر وہ دوبارہ آیا اور گواہی سے رجوع کرلیا، حضرت شریح نے فرمایا : ہم آپ کی شہادت قبول کرچکے ہیں۔
حدیث نمبر: 24030
٢٤٠٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان إذا مضى الحكم جازت الشهادة، ويغرم الشاهد إذا رجع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ جب حکم جاری ہوجائے تو گواہی بھی جائز ہوگی اور اگر گواہی سے گواہ رجوع کرے تو اس کو ضامن بنایا جائے گا۔