حدیث نمبر: 23974
٢٣٩٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن (حبيب) (١) بن شهيد قال: جاء (بديل) (٢) العقيلي إلى ابن سيرين ومعه رجل فقال: إن هذا يسألك عن الصرف، فقال: نهى عنه النبي ﷺ وأبو بكر وعمر وعثمان (٣).
مولانا محمد اویس سرور
بدیل العقیلی حضرت ابن سیرین کے پاس آئے اور ان کے ساتھ ایک شخص تھا، اور عرض کی کہ یہ شخص بیع صرف کے بارے میں پوچھ رہا ہے ؟ آپ نے فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابوبکر ، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 23975
٢٣٩٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب أن عليا وعثمان نهيا عن الصرف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے بیع صرف سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 23976
٢٣٩٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن سَلِيم بن حيان عن أبي غالب عن أبي أمامة قال: سمعته يقول: الصرف ربا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ صرف بھی سود ہی ہے۔
حدیث نمبر: 23977
٢٣٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا جرير بن (حازم) (١) عن محمد بن أبي يعقوب عن يحيى الطويل (٢) قال: سئل علي عن الصرف فقال: ذلك الربا العجلان (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے صرف کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ فرمایا یہ ربا القرض ہے۔
حدیث نمبر: 23978
٢٣٩٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو (خلدة) (١) عن أبي العالية قال: لو مررت بدار صيرفي وأنا عطشان ما (استسقيته) (٢) ماء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالعالیہ فرماتے ہیں کہ اگر میں بیع صرف کرنے والے کے گھر کے پاس سے گذروں اور مجھے پیاس لگی ہو تو پھر میں اس سے پانی طلب نہ کروں گا۔