کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص ملاح کو غلّہ دے اور اُ س کو نقصان کا ضامن بنائے
حدیث نمبر: 23930
٢٣٩٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا دفع الرجل إلى الملاح الطعام؛ فهو ضامن لما نقص.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ملاح کو غلّہ دے تو جو اس میں کمی ہوگی وہ اس کا ضامن ہوگا۔
حدیث نمبر: 23931
٢٣٩٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير (عن عبيد اللَّه) (١) عن عطاء في رجل يكاري الطعام إلى (أرض) (٢) بكيل، إن زاد فلهم، وإن نقص فعليهم، قال: إذا رضي بذلك الأكرياء وأقروا به فلا بأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس کو کیل کے ساتھ کھانے کے لئے کرایہ پر زمین دی گئی، اگر اس میں اضافہ ہو تو وہ ان کے لئے ہے ، اور اگر نقصان ہوجائے تو وہ بھی ان پر ہے، اور اگر کرایہ والے اس پر راضی ہوں اور اس کا اقرار بھی کریں تو پھر کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 23932
٢٣٩٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن سفيان عن عاصم عن ابن سيرين في الرجل يستأجر الملاح على أن عليه النقصان، والزيادة له، (قال) (١): الزيادة لصاحب الطعام والنقصان على الملاح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے کرایہ پر دیا ملاح کو اس شرط کے ساتھ کہ نقصان اس پر ہے، اور جو اضافہ ہوگا وہ اسی کا ہے، فرمایا زیادتی کھانے کے مالک کے لئے ہے اور نقصان ملاح پر ہے۔
حدیث نمبر: 23933
٢٣٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب (بن) (١) عطاء عن (ابن) (٢) أبي عروبة قال: سمعت الحسن وسئل عن الملاح يحمل الطعام فقال: (له الزيادة) (٣) (وعليه النقصان) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ ملاح اگر غلہ اٹھائے ؟ فرمایا : زیادتی اس کے لئے ہے اور نقصان اس پر ہے۔