حدیث نمبر: 23879
٢٣٨٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن أشعث عن الشعبي عن شريح في رجل استأجر بيتا (أشهرا) (١) (أو) (٢) قال: إلى أجل فسكنه، ثم أراد أن يخرج منه فقال: إذا أتى بالمفاتيح فقد برئ، وعليه أجر ما سكن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے کچھ وقت کے لئے کرایہ پر مکان لیا ہے، پھر وہ اس میں رہا اب وہ نکلنا چاہتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : جب وہ مکان کی چابیاں لے کر آجائے تو وہ اس سے بری ہے، اور جتنا عرصہ وہ رہا ہے اس کا کرایہ اس پر ہے۔
حدیث نمبر: 23880
٢٣٨٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل عن الشعبي عن شريح بنحو من حديث عباد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 23881
٢٣٨٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن الشيباني عن الشعبي عن شريح قال: عليه أجر ما سكن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں جتنا وہ اس میں رہا ہے اس پر اس کا کرایہ لازم ہے۔