حدیث نمبر: 23872
٢٣٨٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن أبي قلابة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يتفرق بيعان إلا عن تراض" (١).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رضا مندی کے بغیر بیع کرنے والے جدا نہ ہوں۔
حدیث نمبر: 23873
٢٣٨٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي (غياث) (١) عن أبي زرعة أنه باع فرسًا فخير صاحبه بعد البيع، ثم قال: سمعت أبا هريرة يقول: (هذا) (٢) البيع عن تراض (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زرعہ نے گھوڑے کی بیع کی اور پھر مشتری کو بیع کرنے کے بعد خیار دیا اور فرمایا میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ بیع رضا مندی کے ساتھ ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 23874
٢٣٨٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة (١) (ابن) (٢) طاوس عن أبيه قال: ما كان التخيير إلا بعد البيع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ خیار بیع کے بعد ہی ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اعرابی کے ساتھ بیع کی اور بیع کے بعد اس کو خیار دیا۔
حدیث نمبر: 23875
٢٣٨٧٥ - قال: وبايع رسول اللَّه ﷺ رجلا من (الأعراب) (١) فخيره بعد البيع (٢).
حدیث نمبر: 23876
٢٣٨٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (عيينة) (١) عن (سفيان) (٢) عن طاوس أنه كان يحلف: ما التخيير إلا بعد الرضا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اس بات پر قسم اٹھاتے تھے کہ خیار رضا مندی کے بعد ہے۔
حدیث نمبر: 23877
٢٣٨٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا قاسم الجعفي عن أبيه (عن) (١) ميمون (بن) (٢) مهران قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "البيع عن تراض، والخيار بعد الصفقة، ولا يحل لمسلم أن يغبن مسلما" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیع رضا مندی کے ساتھ ہے، اور خیار بیع مکمل ہونے کے بعد ہے، اور کسی مسلمان کے لئے حلال نہیں کہ وہ کسی دوسرے مسلمان کو دھوکا دے۔
حدیث نمبر: 23878
٢٣٨٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (علية) (١) عن ابن عون عن محمد (أن) (٢) الحسن بن علي اشترى من امرأته نصيبها من ميراثه ثم قال: إذا أنا مت فخيروها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی سے اس کی میراث کا حصہ خریدا، پھر فرمایا : جب میں مر جاؤں تو پھر اس کو اختیار دیا جائے۔