حدیث نمبر: 23843
٢٣٨٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن (شعبة) (١) عن الحكم في رجل وهب لرجل (دينا) (٢) له عليه (٣) قال: ليس له أن يرجع فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کسی شخص کا دوسرے پر دین تھا اُ س نے اپنا دین اس کو ہبہ کردیا تو پھر اس کو رجوع کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 23844
٢٣٨٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة قال: قال (لي) (١) الحكم: أتاني ابن أبي ليلى فسألني عن رجل كان له على رجل دين (فوهبه) (٢) له، أله أن يرجع فيه؟ قلت: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت حکم نے فرمایا : میرے پاس ابن ابی لیلی تشریف لائے اور دریافت کیا کہ ایک شخص کا دوسرے پر دین تھا اس نے اس کو ہبہ کردیا تو کیا وہ اُ س سے رجوع کرسکتا ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں، میں نے حضرت حماد سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کیوں نہیں، وہ رجوع کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 23845
٢٣٨٤٥ - وسألت حمادا فقال: بلى! له أن يرجع فيه.