حدیث نمبر: 23813
٢٣٨١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ عن عمران بن (حدير) (١) (عن) (٢) الرديني عن يحيى بن يعمر عن عمر أنه كان يكري ويشترط أن لا يدمن بالعرة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہاپنی زمین کرایہ پر دیتے وقت یہ شرط لگاتے تھے کہ گوبر اور پاخانے سے اس میں کھاد نہیں ڈالی جائے گی۔
حدیث نمبر: 23814
٢٣٨١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) فضيل بن غزوان عن نافع عن ابن عمر قال: كان إذا أكرى أرضه اشترط على صاحبها أن (لا) (٢) يعرها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب زمین کرایہ پر دیتے تو کرایہ دار پر شرط لگا دیتے کہ وہ گوبر اور پاخانے سے کھاد نہیں ڈالے گا۔
حدیث نمبر: 23815
٢٣٨١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا موسى بن عبيدة عن عبد اللَّه بن (دينار) (١) أن رجلا كان يزرع أرضه بالعذرة فقال له عمر بن الخطاب: أنت الذي تطعم الناس ما يخرج منهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ ایک شخص اپنی زمین کی کاشت گوبر سے کرتا تھا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا : کیا تو لوگوں کو وہ کھلاتا ہے جو ان میں سے نکلتا ہے (پاخانہ مراد ہے) ؟
حدیث نمبر: 23816
٢٣٨١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن زياد (أبي) (١) الحسن عن ابن عباس أنه كره أن (يدمل) (٢) الأرض بالعذرة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما گوبر وغیرہ سے زمین میں کھاد ڈالنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 23817
٢٣٨١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معتمر) (١) عن حجاج بن حسان قال: حدثني صخر عن أبي جعفر أنه كره أن يدمل الأرض بالعذرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ بھی ناپسند فرماتے تھے۔