کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: تنگ دستی کی وجہ سے فروخت کیا جائے تو وہ واپس کیا جائے گا کہ نہیں؟
حدیث نمبر: 23803
٢٣٨٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد الأعلى عن شريح أنه كان يرد من العسر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ عسر کی وجہ سے واپس لٹاتے تھے۔
حدیث نمبر: 23804
٢٣٨٠٤ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن عامر أنه كان يرد من العسر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے بھی یہی مروی ہے۔
حدیث نمبر: 23805
٢٣٨٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عون عن ابن سيرين عن شريح أنه كان (١) يرد من (الإدفان) (٢) و (لا) (٣) يرد من الأباق، و (الإدفان) (٤) الذي يتوارى في المصر، والأباق: الذي يلحق بأرضه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح الادفان کی وجہ سے واپس کرتے تھے جبکہ الاباق کی وجہ سے واپس نہ کرتے تھے۔ الادِّفَان : کا مطلب ہے کہ شہر میں روپوش ہوجانا اور اباق کہتے ہیں کہ بھاگ کر اپنے علاقہ میں چلے جانا۔
حدیث نمبر: 23806
٢٣٨٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي حصين عن عامر قال: يرد من عوار الظفر، ويرد من (الشامة) (١) (الشائنة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ بدے اور برے ناخنوں کی وجہ سے واپس کردی جائے گی، اور اسی طرح نازیبہ بو کی وجہ سے بھی لوٹا دی جائے گی۔
حدیث نمبر: 23807
٢٣٨٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) جرير بن حازم عن (عبيد اللَّه) (٢) بن جَهْضَم الأزدي قال: خاصمت إلى شريح في بغلة (حمارة) (٣) فردها.
مولانا محمد اویس سرور
میں قاضی شریح کے پاس گدھے کا جھگڑا لے کر گیا۔ انہوں نے اس کو واپس کردیا۔
حدیث نمبر: 23808
٢٣٨٠٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أشعث عن ⦗٣٤٢⦘ ابن سيرين عن شريح (أنه) (١) كان يرد من كل عيب] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح ہر عیب کی وجہ سے واپس کردیتے تھے۔