حدیث نمبر: 23793
٢٣٧٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم أنه كره (البز) (١) مضاربة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ (خاص) کپڑے مضاربت میں دینے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 23794
٢٣٧٩٤ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن أبي زائدة عن أشعث قال: كره ابن سيرين (البز) (١) مضاربة] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین بھی کپڑے کو مضاربت کے طور پر دینے میں ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 23795
٢٣٧٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن أيوب عن ابن سيرين أنه كان يكره أن يدفع الرجل إلى الرجل المتاع مضاربة و (يحسبه) (١) عليه (دراهم) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص کسی کو سامان مضاربت میں دے اور اس پر دراہم کا حساب لگائے۔