حدیث نمبر: 23773
٢٣٧٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: كان سفيان يكره الشركة والمضاربة بالعروض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان سامان میں شرکت اور مضاربت کرنے کو ناپسند کرتے تھے، اور حضرت ابن ابی لیلی فرماتے تھے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 23774
٢٣٧٧٤ - وكان ابن أبي ليلى يقول: لا بأس به.
حدیث نمبر: 23775
٢٣٧٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أشعث عن ابن سيرين أنه كره الشركة بالعروض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سامان میں شرکت کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 23776
٢٣٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن محمد قال: لا تكون الشركة والمضاربة بالدين والوديعة والعروض والمال الغائب.
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شرکت اور مضاربت ، دین ، ودیعۃ، سامان اور غائب مال میں نہ ہوں گے۔
حدیث نمبر: 23777
٢٣٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن محمد أنه كان يكره الشركة بالعروض.
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ سامان میں شرکت کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔