حدیث نمبر: 23764
٢٣٧٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن ثعلبة بن الحكم قال: أصبنا غنما للعدو فانتهبناها (١) فأمر النبي ﷺ بالقدور فأكفئت ⦗٣٣١⦘ وقال: "لا تحل النهبة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثعلبہ بن حکم فرماتے ہیں کہ ہمیں دشمن کی کچھ بکریاں ملیں تو ہم نے ان کو اٹھا لیا (لوٹ لیا) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگچوں کو الٹانے کا حکم دیا تو ہم نے ہانڈیوں کو الٹا دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا لوٹ مار حلال نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 23765
٢٣٧٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن عدي بن ثابت عن عبد اللَّه بن يزيد قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن النهبة [والمثلة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن یزید سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لوٹ کھسوٹ اور مثلہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 23766
٢٣٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن أبي جعفر عن الربيع عن أنس بن مالك قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن النهبة] (١) وقال: "من انتهب فليس منا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لوٹ مار سے منع فرمایا اور فرمایا جو لوٹ کھسوٹ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔
حدیث نمبر: 23767
٢٣٧٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عاصم بن كليب عن أبيه قال: أخبرني رجل من أصحاب النبي ﷺ قال: كنا مع النبي (في) (١) غزاة فأصابتنا مجاعة، فأصبنا غنما فانتهبناها قبل أن تقسم، فأتانا رسول اللَّه ﷺ يمشي متوكئا على قوسه حتى (أتانا) (٢) على قدرونا فكفأها بقوسه وقال: ⦗٣٣٢⦘ "ليست النهبة بأحل من الميتة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کلیب ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ ایک غزوہ میں حضور ﷺ کے ساتھ تھے ہمیں سخت بھوک لگی ، ہم نے کچھ بکریاں پائیں تو ہم نے ان کو تقسیم سے پہلے لوٹ لیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس اس حال میں تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کمان پر سہارا لئے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری ہانڈیوں کے پاس تشریف لائے اور ان کو کمان سے الٹ دیا اور فرمایا : لوٹی ہوئی چیز مردار سے زیادہ حلال نہیں ہے۔ (دونوں کا حکم برابر ہے) ۔
حدیث نمبر: 23768
٢٣٧٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن (مدرك) (١) عن ابن أبي أوفى قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا ينتهب نهبة ذات شرف يرفع المسلمون إليها رؤوسهم وهو مؤمن" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کوئی بھی شخص مومن ہونے کی حالت میں ایسی چیز نہیں اٹھا سکتا کہ جو شرف و عظمت والی ہو اور اس کو اٹھانے سے لوگوں کی نظریں اس کی طرف اٹھیں۔
حدیث نمبر: 23769
٢٣٧٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) (أبو خلف) (٢) عن أبي الزبير عن جابر قال: من انتهب نهبة ذات شرف (يشهره) (٣) بها المسلمون فليس منا، قيل لأبي الزبير: عن النبي ﷺ (٤) [قال: (عن) (٥) النبي ﷺ (٦)] (٧) (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جس کسی نے بھی کوئی قیمتی چیز اٹھائی جس کی وجہ سے مسلمانوں میں وہ مشہور ہوگیا (یعنی سب اس کے اس فعل کو برا جاننے لگے) تو وہ ہم میں سے نہیں ہے، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے ابو الز بیر رحمہ اللہ سے پوچھا کہ یہ حضور ﷺ سے منقول ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا ہاں حضور ﷺ سے مروی ہے۔
حدیث نمبر: 23770
٢٣٧٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني يحيى بن أيوب المصري قال: أخبرني عياش بن (عباس) (١) الحميري عن أبي الحصين الحجري الهيثم عن عامر الحجري قال: سمعت أبا ريحانة صاحب النبي ﷺ يقول: كان النبي ﷺ ينهى عن النهبة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ریحانہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لوٹ مار سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 23771
٢٣٧٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا جرير بن حازم عن يعلى بن حكيم عن أبي لبيد عن عبد الرحمن بن (سمرة) (١) أن النبي ﷺ نهى عن النهبة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
عبد الرحمن بن سمرہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لوٹ کھسوٹ سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 23772
٢٣٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) ابن أبي ذئب عن مولى لجهينة عن عبد الرحمن بن (زيد) (٢) بن خالد الجهني عن أبيه عن النبي ﷺ أنه نهى عن النهبة والمثلة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد الجھنی سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لوٹ کھسوٹ اور مثلہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔