حدیث نمبر: 23720
٢٣٧٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن أنه سئل عن جريب أرض بجريبي أرض وذراع أرض بذراعي أرض فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ زمین کی ایک جریب کی بیع دو جریب کے ساتھ اور زمین کے ایک ذراع کی بیع دو ذراع کے ساتھ کیسی ہے ؟ انہوں نے اس کو ناپسند فرمایا۔
حدیث نمبر: 23721
٢٣٧٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن شعبة قال: سألت الحكم عن خمسة عشر جريبا (أرضا) (١) بعشرين جريبا أرضا، فلم ير به بأسا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم سے دریافت کیا گیا کہ زمین کے پندرہ جریب کی بیع زمین کے بیس جریب کے ساتھ کرنا کیسا ہے ؟ انہوں نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔