حدیث نمبر: 23679
٢٣٦٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن أبي حبيب عن عطاء عن جابر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ عام الفتح يقول: "إن اللَّه ورسوله حرم بيع الخمر والخنازير والأصنام والميتة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ارشاد فرمایا : بیشک اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے شراب، خنزیر، بتوں اور مردار کی بیع کو حرام قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 23680
٢٣٦٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو معاوية قال: حدثنا) (١) الأعمش عن شقيق عن مسروق قال: مُرَّ عليه وهو بالسلسلة بتماثيل من صفر تباع، فقال ⦗٣٠٧⦘ مسروق: لو أعلم أنه (يقتلني) (٢) (لغرقتها) (٣)، ولكني أخاف أن يعذبني (فيفتنني) (٤)، واللَّه ما أدري أي الرجلين: رجل قد زين له سوء عمله أو رجل قد أيس من آخرته (فهو) (٥) يتمتع من الدنيا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق مقام سلسلہ میں ایک مقام سے گزرے جہاں پیتل کے بت فروخت کیے جا رہے تھے۔ حضرت مسروق نے فرمایا اگر مجھے معلومہوتا کہ ان کی قیمت ادا کی جاسکتی ہے تو میں انہیں توڑ دیتا۔ لیکن مجھے اندیشہ ہے کہ ایسا کرنے کی صورت میں لوگ مجھے ستائیں گے اور تکلیف دیں گے۔ بخدا ! میں نہیں جانتا کہ دو آدمیوں میں سے کون سا برا ہے ؟ ایک وہ جس کے لیے اس کا برا عمل مزین کیا گیا اور دوسرا وہ جو آخرت سے ناامید ہو کر دنیا سے ہی نفع حاصل کرنا چاہتا ہے۔
حدیث نمبر: 23681
٢٣٦٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن جرير بن حازم عن عبد الكريم عن مجاهد أن رجلا ورث أصناما من فضة وخنازير وخمرا، فسأل عنها رهطا من أصحاب رسول اللَّه ﷺ فكلهم [أمره أن يكسر (الأصنام) (١) فيجعلهما فضة و] (٢) (كلهم) (٣) نهاه عن الخمر والخنازيز (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کو وراثت میں چاندی کے بت، خنزیر اور شراب ملی، اس نے صحابہ رضی اللہ عنہ م کی ایک جماعت سے اس کے متعلق دریافت کیا، ان سب نے اس کو حکم دیا کہ بتوں کو توڑ کر چاندی بنا لے اور پھر فروخت کر اور سب نے شراب اور خنزیر کی بیع سے منع فرمایا۔