حدیث نمبر: 23607
٢٣٦٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري أن النبي ﷺ مر بأعرابي يبيع شيئًا فقال: "عليك بأول السومة (أو بأول السوم) (١) فإن (الأرباح) (٢) مع السماح" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک اعرابی کے قریب سے گذرے وہ کوئی شئی فروخت کر رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم پر پہلی قیمت لازم ہے، بیشک نفع سہولت اور مہلت دینے کے ساتھ ہے۔
حدیث نمبر: 23608
٢٣٦٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن عبد اللَّه بن عمرو (بن) (١) علقمة (عن) (٢) (ابن) (٣) أبي حسين قال: قال النبي ﷺ: "سيد السلعة أحق بالسوم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سامان کا مالک قیمت لگانے کا زیادہ حق دار ہے۔
حدیث نمبر: 23609
٢٣٦٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر قال: (ارثم) (١) (انفه) (٢) بالسوم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : جانور (گھوڑا وغیرہ) کی ناک پر قیمت چسپاں کردیا کرو۔