کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص مُحفّلہ بکری خرید لے پھر وہ اس کا دودھ استعمال کر لے
حدیث نمبر: 23544
٢٣٥٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١): حدثنا حماد بن سلمة عن (محمد) (٢) بن زياد عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من اشترى مصراة فهو (٣) بالخيار: إن شاء ردها ورد معها صاعًا من تمر" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص مصراۃ بکری خریدے (ایسی بکری جس کے مالک نے اس کو فروخت کرنے سے کچھ دن پہلے اس کا دودھ نکالنا چھوڑ دیا ہو تاکہ خریدار کو اس کا دودھ زیادہ لگے) اس کو اختیار ہے ، اگر چاہے تو وہ بکری واپس کر دے اور جو دودھ اس نے استعمال کیا ہے اس کے بدلے میں ایک صاع کھجور دے دے۔
حدیث نمبر: 23545
٢٣٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن رجل من أصحاب (النبي) (١) ﷺ (٢) قال: قال النبي ⦗٢٦٧⦘ ﷺ: "من اشترى (٣) مصراة فهو (فيها) (٤) (بأحد) (٥) النظرين، إن ردها رد (معها) (٦) صاعًا من تمر أو صاعًا من طعام" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو مصراۃ بکری خریدے اس کو دو باتوں کا اختیار ہے ، اگر اس کو واپس کرنا ہے تو ساتھ ایک صاع کھجور یا ایک صاع گندم دے دے۔
حدیث نمبر: 23546
٢٣٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا التيمي عن أبي عثمان النهدي قال: قال عبد اللَّه: من اشترى محفلة فردها فليرد معها صاعًا (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص محفلہ بکری خریدے تو وہ اس کو واپس کر دے اور ساتھ ایک صاع گندم وغیرہ دے دے۔