حدیث نمبر: 23539
٢٣٥٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم (أنه كره) (١) أن يكسر (الدرهم) (٢) عند البقال: فيأخذ غير الذي كسره فيه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سبزی فروش سے پاس دراہم تڑوانے ناپسند کرتے تھے، کہ اس کے پاس دراہم تڑوائے اور جو اس نے اس میں لیا ہے اس کے علاوہ لے۔
حدیث نمبر: 23540
٢٣٥٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين أنه كان يكره (تعجيل) (١) (الدرهم) (٢) للبقال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سبزی فروش کو جلدی درہم دینے کو ناپسند کرتے تھے، پھر حسن سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ بخدا ہم تک یہ نہیں پہنچا۔
حدیث نمبر: 23541
٢٣٥٤١ - وسئل عن ذلك الحسن فقال: واللَّه ما بلغ منا هذا.
حدیث نمبر: 23542
٢٣٥٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن أشعث عن ابن سيرين في الرجل يسلم (إلى البقال) (١) (الدرهم) (٢)، قال: لا يأخذ إلا الذي أسلم فيه، وإن وضعه (عنده) (٣) فليأخذ ما شاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کوئی شخص سبزی فروش کو درہم دے تو فرمایا وہ نہ لے مگر وہی جو سپرد کیا گیا، اور اگر اسی کے پاس رکھا جائے تو جب چاہے وصول کرلے۔
حدیث نمبر: 23543
٢٣٥٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن خالد عن محمد أنه كره أن يعطي البقال (الدرهم) (١) فيأخذ منه (المبيع) (٢) ولكن يأخذ منه، فإذا تم درهم (٣) أعطاه.
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ سبزی فروش کو درہم دیا جائے اور اس سے بیع (مبیع) لیا جائے، لیکن اس سے سامان لے لیا جائے جب ایک درہم کا سامان ہوجائے تو پھر اس کو درہم دیا جائے۔