حدیث نمبر: 23521
٢٣٥٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيت شريحًا يقضي وعنده أبو عمرو الشيباني و (أشياخ) (١) نحوه يجالسونه على القضاء.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح رحمہ اللہ کو فیصلہ کرتے ہوئے دیکھا، اور ان کے پاس ابو عمرو الشیبانی اور ان جیسے دوسرے شیوخ تشریف فرما تھے۔
حدیث نمبر: 23522
٢٣٥٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أبيه قال: رأيت محارب بن دثار (وحمادا والحكم) (١) وأحدهما عن يمينه والآخر عن يساره، ينظر إلى الحكم مرة، وإلى حماد مرة، والخصوم (بين يديه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ادریس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محارب بن دثار، حضرت حماد اور حضرت حکم کو دیکھا، ایک آپ کے داہنی جانب اور دوسرے آپ کے بائیں جانب تھے ، وہ کبھی حضرت حکم اور کبھی حضرت حماد کی طرف دیکھتے اور جھگڑا کرنے والا آپ کے سامنے تھا۔
حدیث نمبر: 23523
٢٣٥٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الأعمش قال: قال (لي) (١) القاسم: (اجلس إلي) (٢) -وهو يقضي بين الناس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت قاسم نے فرمایا : میرے پاس بیٹھ، اور اس وقت وہ لوگوں کے درمیان فیصلہ فرما رہے تھے۔