حدیث نمبر: 23507
٢٣٥٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن ليث عن أبي الخطاب عن أبي زرعة عن أبي إدريس عن ثوبان قال: لعن رسول اللَّه ﷺ الراشي والمرتشي والرائش -يعني الذي يمشي بينهما- (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رشوت دینے اور رشوت لینے والے پر لعنت فرمائی ہے، اور جو ان کے درمیان ذریعہ رشوت بنے۔
حدیث نمبر: 23508
٢٣٥٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي ذئب عن (خاله) (١) الحارث بن عبد الرحمن عن أبي سلمة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: لعن رسول اللَّه ﷺ الراشي والمرتشي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رشوت دینے اور رشوت لینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔
حدیث نمبر: 23509
٢٣٥٠٩ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا وكيع) (١) قال: حدثنا سفيان عن أبي حصين عن شريح قال: (لعن) (٢) الراشى والمرتشي (والمفتري) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں رشوت دینے والا، رشوت لینے والا، اور قاضی کو رشوت دینے والے پر ( لعنت ہوئی ہے) ۔
حدیث نمبر: 23510
٢٣٥١٠ - قال شريك: يعني (المفتري) (١) الذي (يقول) (٢): أرتشي القاضي.
حدیث نمبر: 23511
٢٣٥١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عاصم (بن) (١) أبي النجود عن (زر) (٢) بن حبيش عن ابن مسعود قال: السحت (الرشوة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں السُّحْتُ سے مراد رشوت ہے۔