حدیث نمبر: 23500
٢٣٥٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أشعث عن الشعبي ومحمد وشريح (قالوا) (١): بيع الشريك جائز ما لم ينه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ ، محمد رحمہ اللہ اور حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شریک کا بیع کرنا جائز ہے جب تک منع نہ کیا گیا ہو۔
حدیث نمبر: 23501
٢٣٥٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن سيار عن الشعبي قال: (كل) (١) شريك بيعه في شركته جائز إلا شركة (في) (٢) ميراث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر شریک کے لئے اپنی شرکت والی چیز کو فروخت کرنا جائز ہے ، سوائے میراث والی مشترکہ چیز کے۔