حدیث نمبر: 23478
٢٣٤٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا: في العبد شفعة؟ (قالا) (١): لا.
مولانا محمد اویس سرور
میں نے حماد اور حکم سے پوچھا کہ غلام میں شفعہ کرسکتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا اس میں شفعہ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 23479
٢٣٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن عبد العزيز بن رفيع عن ابن أبي مليكة قال: قضى النبي ﷺ بالشفعة في كل شيء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر چیز میں شفعہ کا فیصلہ ( حکم ) فرمایا۔
حدیث نمبر: 23480
٢٣٤٨٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ عن أشعث عن الحسن قال: كان يقول: (١) ليس في الحيوان شفعة] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے تھے کہ حیوان میں شفعہ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 23481
٢٣٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن محمد بن عمارة عن أبي بكر (١) بن (عمرو) (٢) بن حزم عن أبان بن عثمان (قال: قال عثمان) (٣): لا شفعة ⦗٢٤٩⦘ في بئر ولا فحل، و (الأرف) (٤) (يقطع) (٥) كل شفعة (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ کنویں میں اور محل ( نر کھجور کا درخت) میں شفعہ نہیں ہے اور دو زمینوں کی درمیانی حد فاصل تمام باہمی شفعوں کو ختم کردیتی ہے۔
حدیث نمبر: 23482
٢٣٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبان بن عبد اللَّه البجلي قال: سألت عطاء في الثوب شفعة؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ کپڑے میں شفعہ ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔