کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: خریدنے کا ارادہ نہ ہو اور چیز کی قیمت کو ویسے ہی بڑھانا تاکہ لالچ میں آکر دوسرا اُس کو خرید لے
حدیث نمبر: 23436
٢٣٤٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة (عن أبي هريرة) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تناجشوا، ولا تباغضوا، ولا تحاسدوا، وكونوا عباد اللَّه إخوانا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بڑھ چڑھ بولی نہ لگاؤ (جب کہ خریدنا نہ ہو) آپس میں بغض نہ رکھو، اور آپس میں حسد مت کرو، اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو۔
حدیث نمبر: 23437
٢٣٤٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن إبراهيم السكسكي عن ابن أبي أوفى قال: سمعته يقول: الناجش آكل (ربا) (١) خائن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی اوفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جان بوجھ کر قیمت بڑھانے والا سود خور اور خائن ہے۔
حدیث نمبر: 23438
٢٣٤٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن العوام عن إبراهيم السكسكي عن ابن أبي أوفى مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابن ابی اوفیٰ سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 23439
٢٣٤٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تناجشوا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : خریدنے کا ارادہ نہ ہو تو قیمت کو مت بڑھاؤ۔
حدیث نمبر: 23440
٢٣٤٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن عمرو بن مهاجر أن عمر بن عبد العزيز قال: النجش لا يحل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ کسی کی قیمت پر قیمت لگانا جائز نہیں ہے۔