کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
حدیث نمبر: 23424
٢٣٤٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) يحيى بن أبي زائدة عن عبد الملك عن ⦗٢٣٦⦘ عطاء قال: بلغنا أن النبي ﷺ (٢) قال: " (المؤمنون) (٣) عند شروطهم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مسلمان اپنی شروط کے مطابق معاملہ کریں گے۔
حدیث نمبر: 23425
٢٣٤٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن حجاج عن خالد بن محمد عن شيخ من بني كنانة قال: سمعت عمر يقول: المسلم عند (شرطه) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ مسلمان اپنی شرط کے موافق معاملہ کرے گا۔
حدیث نمبر: 23426
٢٣٤٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أشعث عن عامر عن شريح قال: المسلمون عند شروطهم ما لم يُعصّ اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ مسلمان اپنی شرط کے موافق معاملہ کرے گا جب تک کہ اس میں اللہ کی نافرمانی نہ ہو۔
حدیث نمبر: 23427
٢٣٤٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (شبيب) (١) بن غرقدة قال: سمعت شريحًا يقول: لكل مسلم شرطه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر مسلمان کے لئے اپنی شرط پر عمل کرنا ضروری ہے۔
حدیث نمبر: 23428
٢٣٤٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: جاءت امرأة إلى الشعبي فقالت: إن ابنتي بيعت على شرط أن لا تباع (قال) (١): ابنتك على شرطها.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ ایک خاتون حضرت شعبی رحمہ اللہ کی خدمت میں آئی اور عرض کیا : میری بیٹی نے اس شرط پر بیع کی ہے کہ اس کو فروخت نہیں کیا جائے گا، آپ نے فرمایا تمہاری بیٹی اپنی شرط پر ہے۔ ( اس شرط پر عمل کرنا ضروری ہے۔ )
حدیث نمبر: 23429
٢٣٤٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (نسير) (١) بن ⦗٢٣٧⦘ (ذعلوق) (٢) (الثوري) (٣) عن عمرو بن راشد الأشجعي أن رجلا اشترى من رجل بعيرًا وهو مريض فاستثنى البائع جلده، (فبرأ) (٤) البعير، فاختصما إلى عمر (فأرسلهما) (٥) إلى علي فقال علي: يقوم البعير في السوق فيكون له (شروى) (٦) جلده (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن راشد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کسی سے اونٹ خریدا وہ اونٹ بیمار تھا، بائع نے اونٹ کی کھال کا استثناء کردیا، پھر اونٹ بعد میں ٹھیک ہوگیا، وہ دونوں اپنا جھگڑا لے کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : بازار میں اونٹ کی قیمت لگائی جائے اور اس کو کھال کی مثل دیا جائے۔
حدیث نمبر: 23430
٢٣٤٣٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن هشام عن ابن سيرين عن شريح قال: له شرواه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ بھی یہی فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 23431
٢٣٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر عن زيد في رجل باع من رجل بعيرًا واشترط رأسه (فقال) (١): له شروى الرأس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے کسی کو اونٹ فروخت کیا اور سری کی شرط لگا دی، آپ نے فرمایا اس کو سری کے مثل دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 23432
٢٣٤٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أشعث عن محمد قال: باع رجل من رجل (١) بعيرًا مريضًا، و (اشترط) (٢) رأسه و (مسكه) (٣) ⦗٢٣٨⦘ (فبرأ) (٤) البعير فلم ينحره فقال له شريح: أعطه شرواه.
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت محمد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کو بیمار اونٹ فروخت کیا اور اس کی سری اور کھال کی شرط لگا دی (مستثنیٰ کردیا ) اونٹ ٹھیک ہوگیا اور اس شخص نے اس کو ذبح نہ کیا، حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا : اس کو اس کا مثل دیا جائے ۔ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے اس کا ذکر کیا، آپ نے فرمایا : حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت شریح رحمہ اللہ دونوں نے مثل کا فیصلہ فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 23433
٢٣٤٣٣ - فذكرته لعامر فقال: قضى علي وشريح بالشروى (١).
حدیث نمبر: 23434
٢٣٤٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (حفص) (١) بن غياث عن جعفر عن أبيه عن علي قال: المسلمون عند شروطهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : مسلمان اپنی شرطوں کے موافق معاملہ کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 23435
٢٣٤٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن يزيد بن يزيد (بن) (١) جابر عن إسماعيل بن (عبيد اللَّه) (٢) عن عبد الرحمن بن غنم قال: قال عمر: إن مقاطع الحقوق عند الشروط (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : حقوق کا خاتمہ شرط کے موافق ہونا چاہیے۔