حدیث نمبر: 23321
٢٣٣٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم في قوم أرادوا أن يحفروا في دارهم حشًا أو حمامًا، قال: (ملكهم) (١) يصنعون فيه ما شاؤا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ ان لوگوں کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے گھروں میں باغ اور حمام بنانا چاہتے ہوں کہ ” یہ جگہ ان کی ملک ہے وہ اس میں جو چاہے کرسکتے ہیں “۔
حدیث نمبر: 23322
٢٣٣٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن زكريا بن أبي زائدة عن أبيه عن (ابن) (١) (أشوع) (٢) أنه سد بئرًا (حفرها جاره) (٣) خلف حائطه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن اشوع نے وہ کنواں بند کروا دیا جس کو ان کے پڑوسی نے ان کی دیوار کے پیچھے کھود دیا تھا۔
حدیث نمبر: 23323
٢٣٣٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن في حائط في دار قوم قال: إن شاء نقب فيه بابًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ نے ایک قوم کے گھر کی دیوار کے بارے میں فرمایا : ( تمہاری دیوار ہے ) اگر صاحب دار چاہے تو اس میں ایک دروازہ بنا سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 23324
٢٣٣٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرزاق عن معمر عن (١) (أيوب عن) (٢) أبي قلابة قال: قال النبي ﷺ: "لا تضاروا في الحفر" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کنواں کھود کر ایک دوسرے کو نقصان مت پہنچاؤ۔