حدیث نمبر: 23307
٢٣٣٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عكرمة عن ابن عباس قال: لا (تبتاعوا) (١) الصوف على (ظهور) (٢) الغنم، ⦗٢٠١⦘ ولا اللبن في الضروع (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں بھیڑ کی پشت پر اون کی بیع مت کرو (یعنی پہلے اس کو اتار لو) اور تھنوں میں دودھ کی بیع مت کرو۔
حدیث نمبر: 23308
٢٣٣٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ملازم بن عمرو عن زفر بن يزيد عن أبيه قال: سألت أبا هريرة عن شراء اللبن في الضروع فنهاني عنه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے تھنوں میں موجود دودھ کی خریداری کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے مجھے اس سے منع فرما دیا۔
حدیث نمبر: 23309
٢٣٣٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جهضم بن عبد اللَّه عن محمد بن إبراهيم عن محمد بن زيد عن شهر بن حوشب عن أبي سعيد قال: نهى النبي ﷺ (١) عن شراء ما في بطون الأنعام حتى تضع وعما في ضروعها إلا بكيل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کے پیٹ میں موجود بچہ کی بیع سے منع فرمایا ہے جب تک کہ وہ پیدا نہ ہوجائے۔ اور تھنوں میں موجود دودھ کی بیع سے منع فرمایا مگر وزن کر کے۔
حدیث نمبر: 23310
٢٣٣١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه أنه كره بيع اللبن في الضروع إلا كيلًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس رحمہ اللہ تھنوں میں موجود دودھ کی بیع کو ناپسند سمجھتے تھے جب تک ان کو نکال کر کیل نہ کرلیا جائے۔
حدیث نمبر: 23311
٢٣٣١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن أنه كره (شراء) (١) اللبن في ضروع الشاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ بکری کے تھنوں میں موجود دودھ کو خریدنے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 23312
٢٣٣١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) وهب بن (عقبة) (٢) قال: ⦗٢٠٢⦘ سألت الشعبي عن قوم بيانوا يبتاعون ألبان البقر أياما معلومة ثم (يبيعونها) (٣) فقال: لا تصلح إلا يدًا بيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وہب بن عقبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے اس قوم کے مقررہ دنوں تک کے دودھ کو خرید کر اس کو آگے فروخت کردیتے تھے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ بیع تب ہی درست ہوگی جب ہاتھوں ہاتھ ہو۔
حدیث نمبر: 23313
٢٣٣١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) (عمر) (٢) بن (فروخ) (٣) القتاب سمعه من حبيب بن الزبير عن عكرمة قال: نهى النبي ﷺ أن يباع لبن في ضرع، [أو سمن في لبن (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تھنوں میں دودھ کی بیع اور دودھ میں گھی کی بیع سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 23314
٢٣٣١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يكره أن يشتري اللبن في ضروع] (١) (الشاه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ بکری کے تھنوں میں موجود دودھ کی بیع کو ناپسند فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 23315
٢٣٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس ومجاهد أنهما كرها (بيع) (١) اللبن في (الضروع) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد رحمہ اللہ تھنوں میں دودھ کی بیع کو ناپسند کرتے تھے۔