کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص اپنے غلام سے علیحدگی اختیار کر لے اُس مال پر جو وہ مقرر حصہ ادا کرتا ہے
حدیث نمبر: 23251
٢٣٢٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن شعبة عن الحكم قال: إذا كان الغلام في الضريبة فاشترى بيعا ففي رقبته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام ایسا ہو تو جو خراج کا مقرر حصہ ادا کرتا ہے وہ کوئی بیع کرے تو وہ معاملہ اسی کی گردن پر ہے۔ حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مالک نے اس کو بیع کی اجازت دی ہے تو پھر آقا کی گردن میں ہے۔
حدیث نمبر: 23252
٢٣٢٥٢ - [وقال حماد: إذا أذن له مولاه في البيع ففي رقبته] (١).
حدیث نمبر: 23253
٢٣٢٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن الحارث وحماد أن الرجل إذا قاطع مملوكه على الضريبة فقد أذن له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث رضی اللہ عنہ اور حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مالک غلام سے مقررہ خراج پر علیحدگی اختیار کرلے تو یہ اس کو بیع کی اجازت دینا ہے۔