حدیث نمبر: 23215
٢٣٢١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حصين قال: كتب عمر ابن عبد العزيز: (لا يقعدنّ) (١) قاضٍ في المسجد يدخل عليه فيه المشركون فإنهم ⦗١٨٢⦘ نجس، قال اللَّه تعالى: ﴿إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ﴾ [التوبة: ٢٨].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے عمّال کو تحریر فرمایا کہ قاضی فیصلہ کے لئے مسجد میں نہ بیٹھے اس کے پاس مشرک بھی آئیں گے جبکہ وہ ناپاک ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : {إنَّمَا الْمُشْرِکُونَ نَجَسٌ}۔
حدیث نمبر: 23216
٢٣٢١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (مهدي) (١) عن المثنى (بن) (٢) سعيد قال: رأيت [الحسن وزرارة بن (٣) أوفى يقضيان في الرحبة خارجا من المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مثنیٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت زرارہ بن اوفی رحمہ اللہ کو مسجد سے باہر کشادہ زمین پر فیصلہ کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 23217
٢٣٢١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي حدثنا عبد الرحمن بن قيس قال: رأيت] (١) يحيى بن يعمر يقضي في المسجد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت یحییٰ بن یعمر رحمہ اللہ کو مسجد میں بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 23218
٢٣٢١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الجعد بن ذكوان عن شريح أنه كان إذا كان يوم (مطير) (١) قضى في داره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ بارش والے دن اپنے گھر میں فیصلے فرماتے ۔
حدیث نمبر: 23219
٢٣٢١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن ابن (أبي غنية) (١) قال: رأيت الحسن يقضي في المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابو غنیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن رحمہ اللہ کو مسجد میں فیصلہ کرتے ہوئے دیکھا۔