حدیث نمبر: 23076
٢٣٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن حسين المعلم عن عمرو بن شعيب عن طاوس عن ابن عمر وابن عباس قالا: (قال) (١) رسول اللَّه ﷺ: "لا يحل لرجل أن يعطي عطية ثم يرجع فيها، فمثله (كمثل) (٢) (الكلب) (٣) (أكل) (٤) حتى إذا شبع قاء ثم عاد في قيئه" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ ہدیہ دے کر واپس لے، جو ایسا کرے اس کی مثال اس کتے کی ہے جو پہلے خوب کھائے جب اس کا پیٹ بھر جائے تو قے کر دے پھر اپنی قے کو چاٹ لے۔
حدیث نمبر: 23077
٢٣٠٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن عكرمة عن ابن ⦗١٤٨⦘ عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليس لنا مثل السوء العائد في هبته (كالكلب يعود في قيئه) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہمارے لئے بروں کی مثال نہیں ہے ( کہ ان کی پیروی کریں ) ہبہ دے کر واپس لینے والا اس کتّے کی طرح ہے جو قے کر کے اس کو چاٹ لے۔
حدیث نمبر: 23078
٢٣٠٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عوف عن (خلاس) (١) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: ["مثل الذي يعود في عطيته مثل الكلب أكل حتى إذا شبع قاء ثم عاد (في) (٢) (قيئه) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص ہبہ دے کر رجوع کرے اس کی مثال اس کتے کی ہے جو پیٹ بھرنے کے بعد قے کر دے پھر اپنی قے کو دوبارہ چاٹ لے۔
حدیث نمبر: 23079
٢٣٠٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم بن نافع عن الحسن بن مسلم عن طاوس قال: قال رسول اللَّه ﷺ] (١): "لا يحل لرجل أن يرجع في هبته إلا الوالد) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آدمی کے لئے ہبہ دے کر رجوع کرنا حلال نہیں ہے سوائے اپنے بیٹے سے۔
حدیث نمبر: 23080
٢٣٠٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام (بن سعد) (١) عن زيد بن أسلم عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "مثل الذي يعود في (صدقته) (٢) كمثل ⦗١٤٩⦘ الكلب يعود في قيئه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص ہبہ دے کر واپس رجوع کرے اس کی مثال اس کتے کی ہے جو قے کر کے اس کو چاٹ لے۔
حدیث نمبر: 23081
٢٣٠٨١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حنظلة عن طاوس عن بعض أصحاب النبي ﷺ قال: "مثل الذي يعود في (هبته) (١) كالكلب يعود في قيئه" (٢)] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس حضور ﷺ کے اصحاب رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہب ہے کر واپس لینے والے کی مثال اس کتے کی ہے جو قے کر کے پھر اس کو چاٹ لے۔
حدیث نمبر: 23082
٢٣٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن سعيد بن المسيب عن ابن عباس (أن) (١) رسول اللَّه ﷺ (قال) (٢): "العائد في هبته كالعائد في قيئه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہبہ دے کر واپس لینے والا قے کر کے چاٹنے والے کی طرح ہے۔