کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص باندی کو فروخت یا آزاد اس طرح کر ے کہ اُس کے بطن میں جو بچہ ہے اُس کو مستثنیٰ کر دے
حدیث نمبر: 22915
٢٢٩١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: من باع حبلى (١) (أو) (٢) أعتقها واستثنى ما في بطنها، (قال) (٣): له (ثنياه) (٤) فيما قد استبان خلقه، وإن لم يستبن خلقه فلا (ثنيا) (٥) له.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حاملہ باندی کو فروخت کرے یا آزاد کر دے اور اس کے بطن میں جو بچہ ہے اس کو مستثنیٰ کر دے ، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا اگر بچے کی خلقت ظاہر ہوگئی تو استثناء ٹھیک ہے ، اور اگر خلقت ظاہر نہ ہوئی تو استثناء ٹھیک نہیں۔
حدیث نمبر: 22916
٢٢٩١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن أنه (كان) (١) يجيز ثنياه في البيع ولا يجيزها في العتق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیع میں اگر استثناء کرے تو نافذ ہوگا، لیکن آزادی میں استثناء نافذ نہ ہوگا۔
حدیث نمبر: 22917
٢٢٩١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن هشام عن محمد في الرجل يعتق الأمة ويستثني ما في بطنها، قال: له ثنياه.
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنی باندی کو آزاد کرے اور اس کے بطن کے بچے کا استثناء کر دے، آپ نے فرمایا اس کو استثناء کا حق ہے۔
حدیث نمبر: 22918
٢٢٩١٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: هما حران.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ باندی اور اس کا بچہ دونوں آزاد شمار ہوں گے۔
حدیث نمبر: 22919
٢٢٩١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطا ، حضرت شعبی رحمہ اللہ اور ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کو استثناء کا حق ہے۔
حدیث نمبر: 22920
٢٢٩٢٠ - و (١) عن جابر عن الشعبي.
حدیث نمبر: 22921
٢٢٩٢١ - (و) (١) عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قالوا: له ثنياه] (٢).
حدیث نمبر: 22922
٢٢٩٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (حرمي) (١) (بن) (٢) عمارة عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن الرجل يعتق الأمة ويستثني ما في بطنها، قالا: له ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا کہ آدمی اگر باندی کو آزاد کرے اور اس کے بطن میں جو بچہ ہے اس کو مستثنیٰ کر دے ؟ آپ دونوں نے فرمایا اس کو ایسا کرنے کا حق ہے۔
حدیث نمبر: 22923
٢٢٩٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا قرة بن سليمان عن محمد بن فضاء عن أبيه عن (ابن) (١) عمر قال: سألته عن الرجل يعتق الأمة ويستثني ما في بطنها، قال: له ثنياه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ آدمی اپنی باندی کو آزاد کرے اور اس کے بطن میں جو بچہ اس کو مستثنیٰ کر دے تو کیسا ہے ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس کو استثناء کا حق ہے۔