حدیث نمبر: 22904
٢٢٩٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون قال: سألت محمدًا عن الرجل يدفع إلى النساج الثوب بالثلث ودرهم، أو بالربع أو بما تراضيا عليه، (قال) (١): لا أعلم به بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص کسی کو کپڑا بننے کی اجرت کے طور پر کپڑے کا ایک ثلث اور ایک درہم یا ایک ربع دے یا جس پر وہ دونوں راضی ہوجائیں تو یہ کیسا ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
حدیث نمبر: 22905
٢٢٩٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن الشعبي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی، حضرت حکم اور ابراہیم رحمہ اللہ ناپسند سمجھتے تھے کہ کپڑا بننے والے کو اجرت کے طور پر بنے ہوئے کپڑے میں سے ثلث کپڑا دیا جائے، راوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطا رحمہ اللہ اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 22906
٢٢٩٠٦ - والحكم عن إبراهيم (أنهم كرهوا) (١) أن يدفع الرجل الثوب إلى النساج بالثلث.
حدیث نمبر: 22907
٢٢٩٠٧ - قال: وكان عطاء لا يرى بذلك بأسًا.
حدیث نمبر: 22908
٢٢٩٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: لا بأس أن يدفعه إليه بالثلث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کپڑا بننے والے کو ثلث کپڑا اجرت کے طور پر دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 22909
٢٢٩٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن أبي هلال عن قتادة أنه كان لا يرى بأسًا (أن يدفع الثوب إلى النساج) (٢) بالثلث والربع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ کپڑا بننے والے کو کپڑے کا ثلث یا ربع اجرت میں دیا جائے۔
حدیث نمبر: 22910
٢٢٩١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن مروان بن معاوية قال: سألت شهر بن حوشب عن الثوب يدفعه بالثلث والربع إلى (الحائك) (٢) قال: شرط بغير (رأس) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شہر بن حوشب سے دریافت کیا گیا کہ کپڑا بننے والے کو کپڑا دے کر ثلث یا ربع کپڑا اجرت طے کرنا کیسا ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : یہ ایسی شرط ہے جس کا کوئی سر نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 22911
٢٢٩١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن مبارك عن الحسن أنه كره أن يدفع الثوب (إلى) (٢) (الحائك) (٣) بالثلث والربع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ کپڑا بننے والے کو کپڑے میں سے ثلث یا ربع اجرت کے طور پر دینے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 22912
٢٢٩١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن زيد قال: سألت أيوب ويعلى بن حكيم عن الرجل يدفع الثوب إلى النساج بالثلث والربع، فلم (يريا) (١) به بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب رضی اللہ عنہ اور حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن حکیم سے دریافت کیا گیا کہ کپڑا بننے والے کو ثلث یا ربع کپڑا اجرت پر دینا کیسا ہے ؟ آپ دونوں نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔