کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہوتو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 22866
٢٢٨٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن مُيسَّر عن أبيه عن جده أن عبد اللَّه أعتقه فقال: أما إن مالك لي ولكنه لك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ایک غلام آزاد کیا اور فرمایا : بیشک تیرا مال میرے لئے تھا، لیکن میں یہ تجھے عطا کرتا ہوں ( یہ تیرے لئے ہے ) ۔
حدیث نمبر: 22867
٢٢٨٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب عن ابن سيرين أن أنسًا سأل غلاما له عن ماله فأخبره، فقال: أنت ومالك (لك) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کے مال کے متعلق دریافت کیا ؟ اس کے آپ کو اپنے مال کے بارے میں بتایا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تو بھی آزاد اور تیرا مال بھی تیرے لئے ہے۔
حدیث نمبر: 22868
٢٢٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن هشام الدستوائي عن أبي الزبير عن عبد اللَّه بن أبي مليكة أن امرأة من قوم عائشة أعتقت مملوكًا، فسألت عائشة فقالت: إذا أعتقتيه ولم تشترطي ماله فماله له (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابو ملیکۃ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا (رض) عنھا کی قوم میں ایک خاتون نے غلام آزاد کیا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہ سے اس کے مال کے متعلق دریافت کیا ؟ آپنے فرمایا : اگر تو نے ان کو آزاد کرتے وقت مال کی شرط نہیں لگائی تو ان کا مال تیرے لئے ہے۔
حدیث نمبر: 22869
٢٢٨٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي (العميس) (١) عن عمران بن عمير عن أبيه (أن) (٢) عبد اللَّه أعتق غلامًا له فقال: أما إن المال (مالي) (٣) ولكنه لك (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ایک غلام آزاد کیا اور فرمایا : بیشک تیرا مال میرے لئے تھا، لیکن میں یہ تجھے عطا کرتا ہوں ( یہ تیرے لئے ہے ) ۔
حدیث نمبر: 22870
٢٢٨٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن ابن ⦗٩٦⦘ سيرين أن أبا أيوب دعا غلاما له فسأله عن ماله (فأخبره) (١) فقال: أنت ومالك (لك) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ ایوب رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کو بلایا اور اس سے اس کے مال کے متعلق دریافت فرمایا ؟ اس نے آپ کو بتایا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تو بھی آزاد ہے اور تیرا مال بھی تیرے لئے ہے۔
حدیث نمبر: 22871
٢٢٨٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن إسماعيل عن الشعبي قال: إذا أعتق العبد تبعه ماله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں جب غلام کو آزاد کیا جائے گا تو اس مال بھی اسی کو دے دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 22872
٢٢٨٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال: المال للعبد إلا أن يستثنيه السيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غلام کا مال بھی اسی کو ملے گا ہاں اگر آقا مستثنیٰ کر دے تو پھر نہیں ملے گا۔
حدیث نمبر: 22873
٢٢٨٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: إذا أعتق الرجل غلامه تبعه ماله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب غلام آزاد کیا جائے تو اس کا مال بھی اسی کا ہوگا۔
حدیث نمبر: 22874
٢٢٨٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن (ابن) (١) أبي نجيح عن مجاهد قال: إذا أعتق الرجل العبد وله مال فمال العبد للعبد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں جب آدمی کو غلام آزاد کرے اور اس کے پاس مال بھی ہو تو غلام کا مال غلام کو ہی ملے گا۔
حدیث نمبر: 22875
٢٢٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن طاوس قال: (إذا) (١) أعتق العبد تبعه ماله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں جب غلام کو آزاد کیا جائے تو اس کا مال بھی اس کے تابع ہوگا۔
حدیث نمبر: 22876
٢٢٨٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون عن محمد في الذي يعتق العبد وله مال، قال: أحب أن يبين له، إن أراد أن يمسكه ⦗٩٧⦘ (أمسكه) (١) وإن (أراد) (٢) أن يجعله معه جعله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو ایسا غلام آزاد کرے جس کے پاس اپنا مال بھی ہو ، فرماتے ہیں کہ میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ اس سے بیان کردیا جائے ۔ اگر مال رکھنے کا ارادہ ہو اس کو رکھ لیا جائے اور اگر غلام کو دینے کا ارادہ ہو تو اسی کو دے دیا جائے۔
حدیث نمبر: 22877
٢٢٨٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا أعتق (الرجل) (١) (مملوكه) (٢) وله مال فماله (لمملوكه) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص ایسا غلام آزاد کرے جس کے پاس مال بھی ہو تو وہ مال غلام کو ملے گا۔
حدیث نمبر: 22878
٢٢٨٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: إذا أعتقه فالمال للسيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب غلام آزاد کیا جائے تو اس کا جو مال ہے وہ آقا کا ہوگا۔