حدیث نمبر: 22822
٢٢٨٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع) (١) عن سفيان عن أبيه عن عكرمة قال: قال (عمر) (٢) بن الخطاب في أم الولد: أعتقها ولدها وإن كان سقطًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہام ولد کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کا بچہ اس کو آزاد کرا دے گا اگرچہ وہ ناتمام بچہ ہی کیوں نہ ہو ۔
حدیث نمبر: 22823
٢٢٨٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (عمر) (١) بن ذر عن (محمد) (٢) بن عبد اللَّه بن (قارب) (٣) الثقفي عن أبيه أنه اشترى من رجل جارية بأربعة آلاف قد كانت أسقطت من مولاها سقطًا، فبلغ ذلك عمر فأتاه فعلاه بالدرة ضربًا، وقال: بعد ما اختلطت لحومكم بلحومهن ودماؤكم بدمائهن بعتموهن، لعن اللَّه اليهود حرمت عليهم الشحوم فباعوها (وأكلوا) (٤) أثمانها (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قارب ثقفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے ایک شخص سے چار ہزار درہم میں باندی خریدی، اس باندی کا اپنے آقا سے ایک (ناتمام) بچہ ضائع ہوچکا تھا۔ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر پہنچی تو تشریف لائے اور اپنا دُرّہ مارنے کے لئے بلند کیا اور فرمایا : تمہارا گوشت اس کے گوشت کے ساتھ ملنے کے بعد، اور تمہارا خون اس کے خون کے ساتھ ملنے کے بعد تم اس کو فروخت کرتے ہو ؟ اللہ کی لعنت ہو یہودیوں پر کہ ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے چربی فروخت کر کے اس کی قیمت کو کھالیا۔
حدیث نمبر: 22824
٢٢٨٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: إذا حملت الأمة من سيدها ثم أسقطت، قال: إن كان استبان خلقه فهي أم ولد، لا سبيل (له) (١) إلى بيعها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب باندی آقا سے حاملہ ہوجائے، پھر اس کا بچہ ضائع ہوجائے اگر تو اس بچے کی خلقت ظاہر ہو تو پھر وہ ام ولد ہے اس باندی کو فروخت کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 22825
٢٢٨٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن داود عن الشعبي قال: إذا (انكسر) (١) في الخلق (الرابع) (٢) فكان مخلقا أعتقت به الأمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب بچہ پر معمولی خلقت ظاہر ہوجائے (گوشت وغیرہ آجائے تو ) وہ بچہ شمار ہوگا اور اس کی ماں آزاد شمار کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 22826
٢٢٨٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما (قالا) (١): إذا أسقطت الأمة من سيدها فهي حرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں اگر باندی کا آقا سے بچہ ضائع ہوجائے تو وہ آزاد ہے۔
حدیث نمبر: 22827
٢٢٨٢٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: تعتق أم الولد إذا أسقطت إذا علم أنه كان سقطًا] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ام ولد آزاد ہوگی جب اس کا ناتمام بچہ ضائع ہوجائے جبکہ معلوم بھی ہو کہ وہ ناتمام ضائع ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 22828
٢٢٨٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة في أم الولد إذا وضعته (وهو مضغة) (١) فقد عتقت (٢) به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد ام ولد کے متعلق فرماتے ہیں کہ جب وہ ناتمام بچہ جن دے تو باندی آزاد شمار ہوگی۔