کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: مکاتب اگر بدل کتابت سے عاجز آ جائے تو اُس کو غلامی میں واپس لوٹا دیا جائے گا
حدیث نمبر: 22752
٢٢٧٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن حصين (الحارثي) (١) عن علي قال: إذا تتابع على المكاتب نجمان فدخل في السنة فلم (يؤد) (٢) نجومه رد في الرق (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر مکاتب لگاتار بدل کتابت کی دو قسطیں ادا نہ کرسکے تو وہ بیت مال میں داخل ہوجائے گا اگر وہ ایک قسط نہ ادا کر پایا تو اس کو دوبارہ غلامی میں لوٹا دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 22753
٢٢٧٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم قال: (إذا قال المكاتب) (١): قد عجزت، رد رقيقًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مکاتب خود کہہ دے کہ میں بدل کتابت سے عاجز ہوں تو اس کو غلامی میں دوبارہ لوٹا دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 22754
٢٢٧٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع وابن أبي زائدة عن أبان بن عبد اللَّه البجلي عن عطاء أن ابن عمر كاتب غلامًا له على ألف دينار فأداها، (إلا) (١) مائة فرده (في الرق) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے غلام کو ہزار دینار پر مکاتب بنایا، اس نے سو دینار کم سارا مال ادا کردیا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو دوبارہ غلامی میں لوٹا دیا۔
حدیث نمبر: 22755
٢٢٧٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث (العكلي) (١) قال: إذا دخل (نجم) (٢) في نجم (فقد) (٣) استبان عجزه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث عکلی فرماتے ہیں کہ جب بدل کتابت کی قسط دوسری قسط میں داخل ہوجائے تو اس سے مکاتب کا عجز ثابت ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 22756
٢٢٧٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم عن شريح أنه كان يرد المكاتب إذا عجز ولا (يستأني) (١) به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ نے مکاتب کو دوبارہ غلامی میں لوٹا دیا جب وہ بدل کتابت سے عاجز ہوگیا۔
حدیث نمبر: 22757
٢٢٧٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن أبي زائدة عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عن النبي ﷺ قال: "إذا كاتب غلامه على مائة أوقية فأداها (إلا عشر) (١) (أواق) (٢) ثم عجز رد في الرق" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب کوئی شخص غلام کو سو اوقیہ پر مکاتب بنائے ، پھر وہ غلام دس اوقیہ کے سوا باقی سارا ادا کر دے پھر وہ اس دس کے ادا کرنے سے عاجز آجائے تو اس کو دوبارہ غلامی میں لوٹا دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 22758
٢٢٧٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (يزيد) (١) عن أبي العلاء عن الحكم قال: لا يرد حتى يعجز عن (سنتين) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مکاتب اگر کئی سالوں کی قسطیں ادا کرنے سے عاجز آجائے تو پھر اس کو دوبارہ غلامی میں لوٹا دیا جائے گا۔