کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
حدیث نمبر: 22545
٢٢٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك (بن) (١) عبد اللَّه عن إبراهيم (بن) (٢) مهاجر قال: سألت موسى بن طلحة فحدثني أن عثمان أقطع خبابًا أرضًا، وعبد اللَّه أرضًا، وسعدًا أرضًا، وصهيبًا أرضًا، فكلا جاريّ قد رأيته يعطي أرضه بالثلث والربع: عبد اللَّه وسعدًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن مہاجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت موسیٰ بن طلحۃ سے مزارعۃ کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے مجھے بتایا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت خباب، حضرت عبد اللہ ، حضرت سعد اور حضرت صہیب رضی اللہ عنہ م کو اپنی زمین دی، اور میں نے دیکھا کہ آپ نے مزارعۃ بالثلث اور ربع کے تحت زمین دی۔
حدیث نمبر: 22546
٢٢٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن أبي جعفر قال: لقد (أعطى) (١) رسول اللَّه ﷺ أرضه بخيبر -يعني بنصف- (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی خیبر والی زمین مزارعۃ بالنصف کرتے ہوئے دی۔
حدیث نمبر: 22547
٢٢٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن إبراهيم بن مهاجر عن موسى بن طلحة قال: كان سعد وابن مسعود يزارعان بالثلث والربع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ مزارعۃ بالثلث، اور ربع فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 22548
٢٢٥٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن طاوس قال: جاءنا معاذ ونحن نعطي أرضنا بالثلث والربع، فلم يعب ذلك علينا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، ہم لوگ اپنی زمینیں مزارعۃ بالثلث اور ربع کے تحت دیا کرتے تھے، آپ نے اس پر ہمیں ملامت نہ فرمائی۔
حدیث نمبر: 22549
٢٢٥٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) فضيل بن عياض عن ليث عن طاوس عن معاذ وبنحوه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 22550
٢٢٥٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن حجاج عن أبي جعفر قال: عامل رسول اللَّه ﷺ أهل خيبر على الشطر، ثم أبو بكر (وعمر) (١) وعثمان وعلي، ثم أهلوهم إلى اليوم يعطون الثلث والربع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر والوں کو اپنی زمین نصف مزارعۃ دی۔ پھر حضرت ابوبکر صدیق، حضرت عمر رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ پھر ان کے اہل و عیال نے آج تک مزارعۃ بالثلث اور ربع فرمائی۔
حدیث نمبر: 22551
٢٢٥٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة ووكيع عن عمرو بن عثمان عن أبي جعفر قال: سألته عن المزارعة بالثلث والربع فقال: إن نظرت في آل أبي بكر وآل عمر وآل علي وجدتهم يفعلون ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ زمین مزارعۃ بالثلث اور ربع کرتے ہوئے دینا کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے آل کو دیکھو گے تو آپ ان کو اس طرح کرتے ہوئے پاؤ گے۔
حدیث نمبر: 22552
٢٢٥٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة وأبو الأحوص عن كليب ابن وائل قال: قلت لابن عمر: رجل له أرض وماء، وليس له بذر ولا بقر، فأعطاني أرضه بالنصف فزرعتها ببذري وبقري، ثم قاسمته على النصف قال: حسن (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کلیب بن وائل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ ایک شخص کی اپنی زمین اور پانی ہے لیکن اس کے پاس دانہ اور بیل نہیں ہے، اس نے اپنی زمین مزارعۃ بالنصف کے طور پر مجھے دی میں نے اپنے بیج اور بیل کے ساتھ کھیتی باڑی کی ( اور جو کچھ نکلا) اس کو نصف تقسیم کرلیا، ( ایسا کرنا ٹھیک ہے) ؟ آپ نے فرمایا بہت اچھا ہے۔
حدیث نمبر: 22553
٢٢٥٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الحارث بن حصيرة عن صخر بن الوليد عن (عمرو) (١) (بن) (٢) (صليع) (٣) عن علي أنه لم ير بأسًا بالمزارعة على النصف (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ مزارعۃ بالنصف کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 22554
٢٢٥٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن إسماعيل (بن) (١) أبي خالد عن رجل عن أنس قال: أرضي وبقري سواء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ میری زمین اور میرا اونٹ برابر ہے۔
حدیث نمبر: 22555
٢٢٥٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع سالمًا (يقول) (١): (أكثر) (٢) ابن خديج على نفسه، واللَّه لنكرينها كراء الإبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم رحمہ اللہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ : ابن خدیج رضی اللہ عنہاپنے نفس پر زیادتی چاہی، خدا کی قسم میں ضرور بضرور اس سے اونٹ کا کرایہ وصول کروں گا۔
حدیث نمبر: 22556
٢٢٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن طلحة القناد قال: سمعت طاوسا يقول لا بأس بالمزارعة بالنصف والثلث والربع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ مزارعۃ بالنصف، ثلث اور ربع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 22557
٢٢٥٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن إسماعيل (بن) (١) أبي خالد عن (ابن) (٢) الأسود أنه كان يزارع أهل السواد حياة أبيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الاسود اپنے والد محترم کی زندگی میں دیہات والوں کے ساتھ مزارعۃ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 22558
٢٢٥٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن (١) ابن عامر عن عبد الرحمن بن الأسود، قال: كنت أزارع بالثلث والربع، وأحمله إلى علقمة والأسود فلو (رأيا) (٢) به بأسًا (لنهياني) (٣) عنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الاسود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں مزارعۃ بالثلث اور ربع کیا کرتا تھا، میں نے حضرت علقمہ اور حضرت الاسود رحمہ اللہ سے اس کے متعلق دریافت کیا۔ ( ان کو باخبر کیا اس بارے میں ) پس اگر وہ اس میں کچھ حرج سمجھتے تو مجھے اس سے ضرور منع کرتے۔
حدیث نمبر: 22559
٢٢٥٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن يحيى (بن) (١) سعيد أن عمر بن عبد العزيز كان يأمر بإعطاء الأرض بالثلث والربع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز نے زمینوں کو مزارعۃ بالثلث اور ربع پر دینے کا حکم فرمایا تھا۔
حدیث نمبر: 22560
٢٢٥٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد الحذاء أن عمر بن عبد العزيز كتب إلى عدي أن يزارع بالثلث والربع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے حضرت عدی رحمہ اللہ کو خط لکھا کہ مزارعۃ بالثلث اور ربع کرو۔
حدیث نمبر: 22561
٢٢٥٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا فضيل (بن عياض) (١) عن هشام عن القاسم وابن سيرين أنهما كانا لا يريان بأسًا أن يعطي الرجل أرضه آخر، على أن يعطيه الثلث (أو) (٢) الربع أو العشر، ولا يكون عليه من (النفقة) (٣) شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم اور حضرت ابن سیرین اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے کو اپنی زمین مزارعۃ بالثلث، ربع اور عشر پر دے، اور اس پر نفقہ میں کوئی چیز لازم نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 22562
٢٢٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام بن عروة قال: كان أبي لا يرى بكراء الأرض بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد زمین کرایہ ( مزارعت) پر دینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 22563
٢٢٥٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن عبيد قال: سألت سالمًا عنه فقال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم رحمہ اللہ سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 22564
٢٢٥٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن أبي عبيدة (بن) (١) محمد (بن) (٢) عمار بن يسار عن الوليد بن أبي الوليد عن عروة بن الزبير، قال: قال زيد بن ثابت: يغفر اللَّه لرافع بن خديج أنا واللَّه أعلم بالحديث منه إنما أتاه رجلان قد اقتتلا فقال رسول اللَّه ﷺ: "إن كان هذا شأنكم فلا تكروا المزارع"، فسمع رافع قوله: "لا تكروا المزارع" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی مغفرت فرمائے، خدا کی قسم میں ان سے زیادہ اس حدیث کو جانتا ہوں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں دو شخص جھگڑتے ہوئے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر تمہاری یہی حالت ہے تو تم لوگ زمین کرایہ ( مزارعۃ) پر نہ دیا کرو، حضرت رافع رضی اللہ عنہ نے صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری قول ” زمین مزارعۃ پر مت دیا کرو “ سنا۔
حدیث نمبر: 22565
٢٢٥٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن قيس بن (مسلم) (١) عن أبي جعفر قال: ما بالمدينة أهل بيت هجرة إلا وهم يعطون أرضهم بالثلث والربع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں مہاجرین کا کوئی بھی گھر ایسا نہ تھا جو اپنی زمینیں مزارعۃ بالثلث اور ربع پر نہ دیتے ہوں۔
حدیث نمبر: 22566
٢٢٥٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد عن ابن عمر أنه كان يدفع أرضه بالثلث (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی زمین مزارعۃ بالثلث پر دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 22567
٢٢٥٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد اللَّه ابن عيسى عن موسى (بن) (١) عبد اللَّه بن يزيد عن ابن عمر قال: أرضي وبعيري سواء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ میری زمین اور میرا اونٹ ( کرایہ پر دینے کے اعتبار سے ) برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 22568
٢٢٥٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن أبي زائدة عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أن رسول اللَّه ﷺ عامل أهل خيبر على الشطر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر والوں کو زمین مزارعۃ بالنصف پر عطاء فرمائیں۔
حدیث نمبر: 22569
٢٢٥٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شريك (١) عن عبد اللَّه بن عيسى قال: كان لعبد الرحمن بن أبي ليلى أرض بالفوارة، فكان يدفعها (بالثلث والربع) (٢)، (فكان يرسلني) (٣) وأقاسمهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عیسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کی مقام فوارہّ میں زمین تھی جو آپ نے مزارعۃ بالثلث اور ربع پر دی ہوئی تھی، آپ نے مجھے ان لوگوں کے درمیان تقسیم کرنے کے لئے بھیجا تھا۔