کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات سونے اور چاندی کو ایک دوسرے کے بدلے دینے کو ناپسند قرار دیتے ہیں
حدیث نمبر: 22536
٢٢٥٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين عن ابن مسعود قال: كان يكره اقتضاء الذهب (من الورق) (١)، والورق من الذهب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سونے کے بدلے چاندی اور چاندی کے بدلے سونا دینے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 22537
٢٢٥٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الشيباني عن عكرمة عن ابن عباس: أنه كره أن يعطي الذهب من الورق، والورق من (الذهب) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی اس کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 22538
٢٢٥٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن ابن سيرين قال: قال لي (أبو) (١) عبيدة بن عبد اللَّه بن مسعود: لا تأخذ الذهب من الورق يكون لك على الرجل، ولا (تأخذ) (٢) الورق من الذهب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عیبدۃ بن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے ذمے تیری چاندی قرض ہو تو اس سے سونا وصول نہ کر، اور سونے کے بدلے چاندی وصول نہ کر۔
حدیث نمبر: 22539
٢٢٥٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) ابن مبارك عن يحيى عن أبي سلمة قال: سألته عن الرجل يقرض الرجل (الدراهم) (٢) فيأخذ منه الدنانير: فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمۃ رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے کو دراہم قرض میں دئیے ہیں تو کیا اس سے دینار وصول کرسکتا ہے ؟ آپ نے اس کو ناپسند کیا۔
حدیث نمبر: 22540
٢٢٥٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر (عن معمر) (١) عن يحيى عن أبي سلمة أنه كرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمۃ اس کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 22541
٢٢٥٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى بن عبد الأعلى عن هشام عن محمد في رجل كانت له على رجل دراهم فأخذ منها ثم أراد أن يأخذ بقيمتها دنانير فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کے ذمے دوسرے کے کچھ دراہم تھے ، پھر اس نے ان کی قیمت میں دینار وصول کرنے کا ارادہ کیا تو محمد رحمہ اللہ نے اس کو ناپسند کیا۔
حدیث نمبر: 22542
٢٢٥٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن موسى بن عبيدة قال: أخبرني عطاء (١) مولى عمر بن عبد العزيز قال: ابتعت من برد مولى سعيد بن المسيب ناقةً بأربعة دنانير فجاء يلتمس حقه مني فقلت: عندي دراهم، ليس عندي ⦗١٩⦘ دنانير [فقال: حتى أستأمر سعيد بن المسيب (فاستأمره) (٢) فقال (٣): خذ منه دنانير] (٤) عينًا، فإن أبى فدعه، موعده اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ کے غلام سے چار دینار میں اونٹنی خریدی، وہ اپنا حق وصول کرنے جب میرے پاس آیا تو میں نے اس سے کہا کہ میرے پاس دراہم ہیں دینار نہیں ہیں، تم مجھ سے دینارلے لو، اس نے کہا کہ میں سعید بن مسیب سے پوچھ کرلوں گا۔ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا : اس سے دینار ہی وصول کرو، اور اگر وہ انکار کرے تو چھوڑ دینا کیونکہ اللہ پاک نے وعدہ کا وقت مقررہ کیا ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 22543
٢٢٥٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (١) زائدة عن ابن عون عن ابن سيرين قال: بلغني أن ابن مسعود كرهه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ اس کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 22544
٢٢٥٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين عن عبد اللَّه مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے اسی طرح مروی ہے۔