کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: گاہک سے بیع مرابحہ کرنے یا اسے دھوکہ دینے کے لیے کپڑے وغیرہ پر قیمت لکھ کر چٹ لگا دینا
حدیث نمبر: 22453
٢٢٤٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: من أحب بيوعهم إليَّ: بيع الرقم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک سب سے پسندیدہ بیع وہ ہے جس میں قیمت لکھ کر چٹ لگا دی جائے۔
حدیث نمبر: 22454
٢٢٤٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن طاوس أنه كره بيع الرقم وقال: إني أكره (أن أزين) (١) سلعتي بالكذب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس رحمہ اللہ سامانِ فروخت پر قیمت کی چٹ لگانے کو ناپسند فرماتے تھے، فرماتے تھے کہ میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ اپنے سامان کو جھوٹ کے ساتھ مزین کروں۔
حدیث نمبر: 22455
٢٢٤٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين أنه كان يقول: برقم الرجل متاعه ما شاء، ثم يقول: إنما رقمته لأساومكم به، ثم يبيعه مناقصة: العشرة بتسعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے سامان کی جو چاہے قیمت لکھتا ہے پھر وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ قیمت لکھی ہے تاکہ میں تمہارے ساتھ انصاف کروں پھر وہ اس چیز کو کم کرکے فروخت کرتا ہے، دس کو نو کے ساتھ۔
حدیث نمبر: 22456
٢٢٤٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: حدثنا عبد الملك بن أبي القاسم قال: سألت نافعا وربيعة فقلت: (نشتري) (١) البز ثم نزيد عليه فوق ثمنه، ثم نرقمه عليه ثم نبيعه مرابحة ولا نبين الزيادة (فقالا) (٢): هذه المخالبة والمكاذبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن ابی قاسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع اور حضرت ربیع سے دریافت کیا کہ : ہم لوگ کپڑا خریدتے ہیں پھر اس پر کچھ ثمن کا اضافہ کرتے ہیں اور پھر اس پر قیمت کی چٹ لگا دیتے ہیں اور اس کو بیع مرابحہ کرتے ہوئے فروخت کردیتے ہیں، لیکن جو ثمن زیادہ کیا ہے اس کو بیان نہیں کرتے، ایسا کرنا کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں یہ تو دھوکہ اور جھوٹ ہے۔
حدیث نمبر: 22457
٢٢٤٥٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسرائيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا بأس أن يرسم الثياب ثم يقول: أبيعكم على رسمي هذا مرابحة، ولا يبين الزيادة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ آپ کپڑوں پر قیمت لکھ دو پھر یہ کہتے ہوئے فروخت کرو کہ : میں آپ کو اس قیمت پر بیع مرابحہ کے ساتھ فروخت کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 22458
٢٢٤٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة (١) عن (ابن) (٢) أبي (غنية) (٣) عن الحكم أنه قال ذلك، (وقال) (٤): إنما هو شبه المساومة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ بیع مساومہ کے مثل ہے۔