کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص باندی خرید کر لائے بعد میں اس باندی میں عیب ظاہر ہو جائےq
حدیث نمبر: 22413
٢٢٤١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن الحكم في الرجل يشتري الجارية فيقول البائع: لا أدفعها إليك حتى تحيض، فوضعت على يدي عدل فماتت، فقال: هي (من) (١) مال البائع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ کوئی شخص باندی خریدے اور بائع اس کو کہے کہ جب تک اس کو حیض نہ آجائے میں تیرے سپرد نہ کروں گا وہ کسی عادل اور امین شخص کے سپرد کردی گئی اور فوت ہوگئی،۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا وہ بائع کے مال میں سے ہلاک ہوگئی۔ ( نقصان بائع کا شمار ہوگا) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22413
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22413، ترقيم محمد عوامة 21518)
حدیث نمبر: 22414
٢٢٤١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن زكريا عن عامر أنه سئل عن رجل اشترى جارية فزعم أنها حبلى، فأنكر الذي باعها فوضعوا الجارية على يدي عدل حتى (يبين) (١) حملها فماتت، فقال: إن كان (تبين حملها فهي من مال البائع وإن) (٢)، لم (يكن تبين) (٣) حملها فهي من مال المشتري.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے باندی خریدی اور اس کا خیال تھا کہ یہ باندی حاملہ ہے، جبکہ بائع نے اس کا انکار کیا، باندی عادل شخص کے سپرد کردی گئی یہاں تک کہ اس کا حمل ظاہر ہوا وہ مرگئی تو اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر اس کا حمل ظاہر ہوجائے تو وہ بائع کے مال میں سے ہلاک ہوگی اور اگر حمل ظاہر نہ ہوا تو مشتری کے مال میں سے ہلاک ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22414
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22414، ترقيم محمد عوامة 21519)
حدیث نمبر: 22415
٢٢٤١٥ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا وكيع) (١) عن إسرائيل عن جابر عن عامر والحكم في رجل باع (من رجل) (٢) جارية فظفر بعيب، (فوضعاها) (٣) على يدي (عدل) (٤) فماتت، قالا: هي من مال البائع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر اور حضرت حکم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک شخص نے باندی خریدی اور اس میں عیب نکل آئے اور اس کو کسی عادل کے سپرد کردیا گیا، پھر وہ باندی مرگئی، اب اس کا کیا حکم ہے ؟ دونوں نے فرمایا کہ وہ بائع کے مال میں ہلاک ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22415
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22415، ترقيم محمد عوامة 21520)