حدیث نمبر: 22085
٢٢٠٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس قال: لا يجوز عتق الصبي ولا بيعه ولا شراؤه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بچے کے لئے خریدو فروخت کرنا اور غلام کو آزاد کرنا درست نہیں۔
حدیث نمبر: 22086
٢٢٠٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن المبارك عن يونس عن الزهري قال: لا يجوز شراء الغلام ولا بيعه إلا بإذن وليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ بچہ ولی کی اجازت کے بغیر خریدو فروخت کرنے کا حق نہیں رکھتا۔
حدیث نمبر: 22087
٢٢٠٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن مطرف قال: قلت للشعبي: يجوز بيعه وشراؤه؟ قال: إذا جاز بيعه وشراؤه جازت عتاقته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطرف کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے کہا کہ کیا بچے کے لئے خریدو فروخت کرنا درست ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر اس کے خریدو فروخت کرنے کو درست سمجھتے ہو تو اس کے آزاد کرنے کو بھی درست سمجھو۔
حدیث نمبر: 22088
٢٢٠٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: لا يجوز بيع الصبي ولا شراؤه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ بچے کے لئے خریدو فروخت کرنا درست نہیں۔