کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بکریوں کے تھنوں میں دودھ بھر کر انہیں فروخت کرنا درست نہیں
حدیث نمبر: 22080
٢٢٠٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن خيثمة عن الأسود قال: قال لي عبد اللَّه: إياكم وبيع المحفلات فإنها خلابة (١)، ولا تحل الخلابة لمسلم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بکریوں کے تھنوں میں دودھ بھر کر انہیں فروخت کرنے سے اجتناب کرو، کیونکہ یہ دھوکہ ہے اور دھوکہ کسی مسلمان کے لئے درست نہیں۔
حدیث نمبر: 22081
٢٢٠٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس ابن أبي حازم قال: كان يقال: التصرية خلابة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن ابی حازم فرماتے ہیں کہ بکریوں کے تھنوں کو بھر کر انہیں فروخت کرنا دھوکا ہے۔
حدیث نمبر: 22082
٢٢٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص (عن سماك) (١) عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال (٢) رسول اللَّه ﷺ: "لا تستقبلوا (٣) ولا (تحفلوا) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شہر کے باہر سے آنے والے تجارتی قافلے کو شہر کے باہر جا کر نہ ملو اور جانوروں کے تھنوں کو دودھ سے بھر کر فروخت نہ کرو۔
حدیث نمبر: 22083
٢٢٠٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن أبي كثير عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا باع أحدكم (اللقحة) (١) أو الشاة فلا يحفلها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم اونٹنی یا بکری کو بیچو تو اس کے تھنوں میں دودھ روک کر مت بیچو۔
حدیث نمبر: 22084
٢٢٠٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن المسعودي عن جابر عن أبي الضحى عن مسروق عن عبد اللَّه قال: حدثنا رسول اللَّه ﷺ وهو الصادق المصدوق قال: "بيع المحفلات خلابة، ولا تحل الخلابة لمسلم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صاد ق ومصدوق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جانوروں کے تھنوں میں دودھ روک کرا سے فروخت کرنا دھوکا ہے اور دھوکہ دینا مسلمان کے لئے حلال نہیں۔