حدیث نمبر: 22041
٢٢٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن محمد بن زيد قال: اشتريت جارية من خمس قسم، فوجدت معها خمسة عشر دينارا، فأتيت بها عبد الرحمن بن خالد بن الوليد فقال: هي لك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے خمس میں سے ایک باندی خریدی، میں نے اس باندی کے پاس پندرہ دینار پائے، میں وہ لے کر حضرت عبد الرحمن بن خالد بن ولید کے پاس آیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ تمہارے ہیں۔
حدیث نمبر: 22042
٢٢٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن الشيباني عن الشعبي في رجل اشترى سبية من الغنم فوجد معها فضة قال: يردها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مال غنیمت میں سے کوئی باندی خریدے اور پھر اس کے پاس اسے چاندی ملے تو اسے واپس کردے۔
حدیث نمبر: 22043
٢٢٠٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن حصين أن رجلًا اشترى أمة يوم القادسية من الفيء، فأتته بحلي كان معها، فأتى سعد بن أبي وقاص فأخبره فقال: اجعله في غنائم المسلمين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جنگ قادسیہ میں مال غنیمت میں حاصل ہونے والی ایک باندی خریدی، اس باندی پر کچھ زیور تھا، وہ آدمی حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا کہ زیور کو مسلمانوں کے مال غنیمت میں جمع کرادو۔