حدیث نمبر: 21267
٢١٢٦٧ - حدثنا عبد الرزاق عن معمر عن أيوب (١) أنه كان يكره أن يشتري الثوب بدينار إلا درهم (نسيئة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایوب اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ آدمی ایک درہم کم ایک دینار میں ادھار کے ساتھ کپڑا خریدے۔
حدیث نمبر: 21268
٢١٢٦٨ - [حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان (يكره أن) (١) يشتري الثوب بدينار إلا درهم] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ آدمی ایک درہم کم ایک دینار میں ادھار کے ساتھ کپڑا خریدے۔
حدیث نمبر: 21269
٢١٢٦٩ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن ابن جريج عن عطاء أنه كره أن يشتري الثوب بدينار إلا درهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک درہم کم ایک دینار کے بدلے کپڑا بیچنا مکروہ ہے۔
حدیث نمبر: 21270
٢١٢٧٠ - حدثنا ابن مبارك عن طلحة بن أبي (سعيد) (١) عن صخر بن (أبي غليظ) (٢) قال: رأيت أبا سلمة بن عبد الرحمن اشترى ثويا بدينار إلا درهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صخر بن أبی غلیظ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن کو دیکھا کہ وہ ایک درہم کم ایک دینار کے بدلے کپڑا خرید رہے تھے۔
حدیث نمبر: 21271
٢١٢٧١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: لا بأس أن يقول أبيعك بدينار وتزيد (ني) (١) درهمين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ کوئی شخص کہے کہ میں نے تمہیں یہ چیز ایک دینار کے بدلے فروخت کی اور تم میرے لیے دو درہم اضافہ کردو۔
حدیث نمبر: 21272
٢١٢٧٢ - حدثنا وكيع قال: (نا) سفيان عن خالد بن دينار عن الحارث عن إبراهيم. وعن سفيان عن ابن جريج عن عطاء أنهم كرها أن يقول الرجل للرجل: أبيعك (هذا) (١) الثوب بدينار إلا درهم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت عطاء اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ ایک آدمی دوسرے آدمی سے کہے کہ میں تمہیں یہ کپڑا ایک درہم کم ایک دینار میں دیتا ہوں۔