٢١٠٣٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن محمد بن عمرو عن ⦗٢٠٧⦘ أبي سلمة عن أبي هريرة أن رسول اللَّه ﷺ حرم يوم (خيبر) (١) (المجثمة) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن مجثمہ کو حرام قرار دیا۔ ٭ مجثمہ اس جانور کو کہا جاتا ہے جسے باندھ کر تیر مارا جائے۔
٢١٠٣١ - حدثنا ابن علية عن (أيوب) (١) عن أبي قلابة أن (النبي) (٢) ﷺ نهى عن (المجثمة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے مجثمہ سے منع فرمایا۔
٢١٠٣٢ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد عن عكرمة قال: نهي عن (المجثمة) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ مجثمہ سے منع کیا گیا ہے۔
٢١٠٣٣ - حدثنا هاشم بن القاسم عن عكرمة بن عمار عن يحيى بن أبي كثير عن أبي (سلمة) (١) عن جابر (بن) (٢) عبد اللَّه قال: لما كان يوم خيبر حرم رسول اللَّه ﷺ ⦗٢٠٨⦘ (المجثمة) (٣) و (الخلسة) (٤) و (النهبة) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ خیبر میں حضور ﷺ نے تین چیزوں کو حرام قرار دیا وہ جانور جنہیں باندھ کر شکار کیا گیا ہو۔ B وہ جانور جنہیں کسی درندے سے چھڑایا جائے اور وہ ذبح کرنے سے پہلے مرجائیں۔ C وہ جانور جنھیں کسی سے چھینا گیا ہو۔
٢١٠٣٤ - حدثنا يونس بن محمد نا حماد بن سلمة عن قتادة عن عكرمة عن ابن عباس قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن (المجثمة) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے مجثمہ سے منع فرمایا۔